ہیلپ فار کمیونٹی کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم
پشاور (بیورو رپورٹ) ہیلپ فار کمیونٹی کی جانب
ہیلپ فار کمیونٹی کی جانب سے مستحق افراد
میں رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے
خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارباب اختیار مستحقین کیلئے بھرپور تعاون کریں، ،محمد عمر چمکنی
گزشتہ روز فلاحی تنظیم ہیلپ فار کمیونٹی کی
جانب سے مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم
کیا گیا، رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے ہیلپ فار کمیونٹی کے چیئرمین
محمد عمر چمکنی نے کہا کہ مستحق افراد کی
خدمت سے مجھے دلی سکون ملتا ہے، دس سال
سے فلاحی ادارہ ہیلپ فار کمیونٹی چلارہا ہوں
اور شروع دن سے ہی میری یہ کوشش رہی ہے کہ
میری زندگی کی ایک ایک منٹ مستحق افراد کی خدمت میں گزرے اور جب تک جان میں جان ہے
مستحق افراد کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری
رکھوں گا۔
ہیلپ فار کمیونٹی کا دس سالہ دور مستحق افراد کی خدمت سے سرشار ہے، گل احمد مروت
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی
گل احمد مروت نے کہا کہ ہیلپ فار کمیونٹی کا دس سالہ دور مستحق افراد کی خدمت سے
سرشار ہے۔ ان دس سالوں میں ہیلپ فار کمیونٹی
کے چیئرمین محمد عمر چمکنی نے دل کھول کر
مستحق افراد کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
جب سکولوں کے داخلے ہوتے ہیں تو ہیلپ فار
کمیونٹی کے پلیٹ فارم سے مستحق طلباء و
طالبات میں کتابیں، کاپیاں اور سکول پیگ تقسیم
کی جاتی ہیں۔
ضرور پڑھیں۔ آل خیبر پختونخوا نیوز پیپرز سوسائٹی فعال، نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو مستحق افراد میں
رمضان پیکج تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ
ساتھ ہیلپ فار کمیونٹی کی یہ کوشش ہوتی ہے
کہ معزور افراد کے ساتھ مسلسل تعاون کیا جائے
تاکہ وہ آسانی سے اپنی زندگی گزر بسر کرسکے۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ مستحق
اور معزور افراد کی اسی طرح تعاون کا سلسلہ
جاری رکھنے کے لئے ہیلپ فار کمیونٹی کے ساتھ
بھرپور تعاون کیا جائے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پڑھیں۔ شہداء و مجروحین فورم کی زیر نگرانی متاثرین سانحہ کوچہ رسالدار میں رمضان پیکج تقسیم
ہیلپ فار کمیونٹی کی جانب