اسلام آبادپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

ہیرے کی انگوٹھی نہ مل سکی، ثمر ہارون بلور کے ملازم کی بازیابی کا مقدمہ درج

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: ہیرے کی انگوٹھی تو نہ مل سکی، ثمر ہارون بلور کے ملازم کی بازیابی کا مقدمہ درج

سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو، عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور سابق ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی ایک کروڑ روپے کی انگوٹھی تو نہ مل سکی، تاہم ان کے گھریلو ملازم کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ثمر بلور کے گھریلو ملازم عرفان کے بھائی کی جانب سے دائر

کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عرفان 10 سال سے ثمر بلور کے گھر کوکنگ کا کام

کرتا ہے، چند دن پہلے بھائی نے بتایا میڈم کی ہیرے کی انگوٹھی گم ہو گئی ہے، اسے گھر

میں بند کر دیا گیا ہے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی )

آپریشن آفس اور تھانہ کوہسار میں دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ چند دن پہلے بھائی نے کال کر کے بتایا کہ میڈم کی ہیرے

کی انگوٹھی گم ہو گئی ہے، انگوٹھی گم ہو جانے کی وجہ سے گھر میں ٹینشن ہے،

جمعرات کو بھائی عرفان کا میسج آیا کہ اسے گھر میں بند کر دیا گیا ہے، جب میں

بنگلے پر پہنچا تو چوکیدار نے بتایا صفائی والے ملازمین پر تشدد کیا گیا ہے،

چوکیدار نے کہا کہ عرفان کو ساتھ لے گئے ہیں۔ ملازم کے بھائی نے اپنی درخواست

میں کہا کہ برائے مہربانی میرے بھائی کو بازیاب کروایا جائے۔ دوسری طرف ثمر

بلور کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا کہ انگوٹھی گھر سے چوری ہوئی ہے،

گھر میں ملازمین کے علاوہ کوئی نہیں آیا، ملازمین کو شامل تفتیش کیا جائے۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج انگوٹھی چوری کے مقدمے کی ایف آئی آر کے

مطابق چار قیراط ہیرے کی انگوٹھی مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی

تھی، ایک فنکشن پر پہن کر گئی تھی، گھر آ کر اتاری تو چوری ہو گئی، میرے گھر

میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے، پانچ ملازمین کام کرتے ہیں، ملازمین کو شامل

تفتیش کرکے انگوٹھی برآمد کرائی جائے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ہیرے کی انگوٹھی تو نہ مل سکی،

= پڑھیں = خواتین سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے