ہیرےکی انگوٹھی، ملک ریاض،فرح گوگی، کپتان سمیت5 کردار ایک اور مبینہ آڈیو کال
پشاور: ویب نیوز / آئی آر خان : ہیرےکی انگوٹھی، ملک ریاض
مئی کو ایک مبینہ آڈیو کال سامنے آئی جس میں ملک ریاض کی جانب سے سابق صدر آصف درداری کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام پہنچائے جانے کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں اور سابق صدر کی جانب سے انکار کی بات سنائی گئی اس پر مختلف پارٹیز رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تو جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس آڈیو کال سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم یہ معاملہ ابھی کسی حد تک رفع دفع ہی ہوا کہ ایک اور مبینہ آڈیو کال منظر عام پر آگئی،
آڈیو ریکارڈنگ ہیرا کس نے کیوں مانگا کتنی حقیقت۔۔؟
یہ آڈیو کال پاکستان کے ایک میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اپنے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی تو سوشل میڈیا پر اس مبینہ آڈیو کال نے دھمال مچادی طرح طرح کے سوالات اٹھنے لگے گئے۔
دیکھیں 👈 ٹویٹ 👉
آڈیو کال میں سنا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر ملک ریاض کو انکی بیٹی کہہ رہی کہ فرح گوگی کی کال آئی تھی جس نے بشریٰ بی بی خاتون اول کے لئے ہیرے کی ڈیمانڈ کی ہے اور کسی کیس کے ختم ہونے اور لیٹر آنے کے متعلق بات ہورہی ہے اور اس بات کی مبینہ طور پر عمران خان کی زمہ داری لینے کی بات کی گئی ہے کہ صبح لیٹر بھی مل جائے گا اور تالے بھی کھل جائیں گے فرح گوگی نے کہا کہ ہیرا منگوا دیں گولڈ ھم خود خرید لیں گے
کال سننے کیلئے 👈 (آڈیو)👉 کلک کریں۔
آڈیو کے بارے میں مختلف باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن اس آڈیو کال میں کتنی حقیقت ہے یا کوئی سازش یہ تو فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
ملک ریاض اور زرداری کی مبینہ آڈیو فطری معلوم نہیں ہوتی،جسٹس وجیہہ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
92-314-9288665+
ہیرےکی انگوٹھی، ملک ریاض
علی بابا چالیس چور سے بات آگے بڑھ گئی ہے ۔ اس سیاہ ست کے حمام میں سب ننگے ہیں ۔
جی درست فرمایا آپ نے اللہ پاک وطن عزیز اور اس میں بسنے والوں پر اپنا خاص کرم فرمائے۔ الٰہی آمین 🤲