ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا نے پی ایس آر اے کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیدیا
ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا پشاور : بیورو چیف/ عمران رشید خان
صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندہ تنظیم ہوپ کی پراونشل ایگزیکٹیو کونسل نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا(پی ایس آر اے) کی نامکمل اتھارٹی کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیدیا.
اجلاس میں مختلف امور پر غور و اہم فیصلے
گزشتہ روز ایگزیکٹو کونسل کا ایک اہم اجلاس عقیل رزاق صدر (کے پی کے) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
صوبے کے تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز , چاروں ریجنز اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس کی نظامت صوبائی جنرل سیکرٹری ملک عدنان اقبال نے کی۔
اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل تمام امور زیر بحث آئے جبکہ باہمی مشاورت سے متفقہ طور فیصلے کئے گئے۔
پی ایس آر اے اپنا قبلہ درست کرے ورنہ سخت ایکشن لیا جائیگا
اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کی کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا
پی ایس آر اے مبینہ طور پر بھتہ مافیا کا دفتر جبکہ فیصلوں و نوٹیفیکیشنز کو غیر قانونی قرار دیا ہے
اور کہا کہ یہ نوٹیفکیشنز واپس لئے جائیں بصورتِ دیگر عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں
چاروں نمائندوں کا جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ
ایڈمیشن فیس، اینول فنڈ کیس پشاور ہائی کورٹ میں داخل کر دیا گیا ہے اچھے فیصلے کی امید ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس آر اے میں پرائیویٹ سکولز کے چار نمائندوں کا الیکشن جلد از جلد کرایا جائے تاکہ اتھارٹی مکمل ہوسکے۔
چھوتا یوم تاسیس، کیک کاٹا گیا، خدمت کا عزم
ھوپ کا چوتھا یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ اس سے بھی زیادہ پرائیویٹ سکولز کی خدمت کرتے رہیں گے۔
شرکاء کا صوبائی قیادت عقیل رزاق پر مکمل اعتماد کا اظہار
صوبائی صدر عقیل رزاق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ھوپ صوبے کی سب سے بڑی تنظیم ابھر کر سامنے آئی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا ، ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا ، ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا