تازہ ترینتعلیمخیبر پختونخوا

نوشہرہ کی ہونہار طالبہ سیدہ زینب کی نرسری امتحان میں پہلی پوزیشن

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نوشہرہ: اپنے نمائندہ سے , نوشہرہ کی ہونہار طالبہ سیدہ زینب

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ کے ایجوکیٹر سکول کی

ہونہار طالبہ سیدہ زینب شاہ نے نرسری کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے

کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 

کمسن مگر ہونہار سیدہ زینب شاہ نے نرسری کلاس میں 225 نمبر میں سے

225 نمبر لیکر اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹاپ کرنیوالی طالبات

میں اپنا نام شامل کر لیا۔ ننھی طالبہ سیدہ زینب شاہ نے اپنی کامیابی کا سہرا

اپنی معلمات اور والدین کی محنت و رہنمائی کو قرار دیا ہے۔

= پڑھیں = پی ایس آر اے کے فیصلے غیر قانونی، ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا

اس موقع پر سکول کے پرنسپل سید ارشد  علی شاہ نے کہا کہ ان کے سکولز نے

تعلیمی میدان میں اپنی محنت اور قابل ٹیچرز کی بدولت وطن عزیز میں ایک اعلیٰ

مقام حاصل کر رکھا ہے۔

= مزید پڑھیں = خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے اہم قدم

کوارڈینٹر ایجوکیٹر سکول میڈیم حناء نے بتایا کہ ھماری کوشش ہوتی ہے کہ

ھم تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً اس میں بہتری لاتے رہیں

اور ھم اپنے طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں

صرف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پوزیشن ہولڈر سیدہ زینب شاہ پشاور کے سینئر

صحافی سید گوہر علی شاہ کی صاحبزادی ہیں.

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

نوشہرہ کی ہونہار طالبہ سیدہ زینب

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے