ہوشیار ، خبردار ، دہشتگردی کا خطرہ ، پشاور کے بازاروں میں پلے کارڈز آویزاں
پشاور: آئی آر حسینی سے ہوشیار ، خبردار ، دہشتگردی کا خطرہ
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں سانحہ محلہ کوچہ رسالدار کے بعد جہاں پشاور کی فضاء تاحال سوگوار ہے۔
پڑھیں۔ پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید
وہیں پر ملک میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے بیس خودکش
حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہر زبان زد عام ہیں۔
پڑھیں۔ پشاور مسجد کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت کر لی، گرفتاری جلد، شیخ رشید
بالخصوص پشاور کے مختلف بازاروں کو دہشتگرد کی ہدف بناسکتے ہیں کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جس کے پیش نظر پشاور کے مختلف بازاروں کی تاجر برادری انتظامیہ نے اپنے بازاروں میں جگہ جگہ پلے کارڈز آویزاں کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
پلے کارڈز پر بازار میں موٹر سائیکل، گاڑیاں کھڑی کرنا منع ہے درج کیا گیا اس حوالے سے بازار کریم پورا کے چیئرمین حبیب اللہ اور بازار صدر جاوید اختر نے بتایا ہے کہ
امن آمان کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر بازار میں غیر ضروری رش کو کم کرنے، اپنی موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے جانے پر پابندی، جبکہ دوسری جانب بازار کی تاجر برادری کو بھی اس بات کی تنبیہ کرچکے ہیں۔
کہ کوئی کسی بھی گاہک کسی قسم سامان بطورِ امانت دکان میں یا دکان کے باہر رکھنے کی اجازت نہ دی جائے اور کسی جگہ کوئی لا وارث چیزدیکھنے پر فوراً انتظامیہ کو اطلاع کی جائے۔
جتن انتظامیہ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ہوشیار ، خبردار ، دہشتگردی کا خطرہ