تازہ ترینخیبر پختونخوا

ہوشیار، ان دستاویزات کے زریعے آپکے اکاؤنٹ سے نقدی غائب کرلی جاسکتی ہے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: آئی آر خان سے _ ہوشیار، ان دستاویزات کے

دنیا میں دوسروں کی دولت اپنی میٹھی میں لانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی جانب سے نت نئے طریقے سامنے آتے رہتے ہیں، نوسر بازوں کے لئے لوگوں کو انکی نقدی یا قیمتی اشیاء سے محروم کرنا اسوقت اور بھی زیادہ آسان ہوجاتا ہے،

پڑھیں۔ سمارٹ فون چلتا پھرتا مخبر، سابق سی آئی اے اہلکارکا دنیا بھر کو انتباہ

جب انکے پاس آپکے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات آجائے مثلاً آپکا این آئی سی ، بنک اکاونٹس نمبر وغیرہ وغیرہ ایسی معلومات کے زریعے وہ جعلی دستاویزات بناکر لوگوں کی جائیداد مال و دولت باآسانی اپنی میٹھی میں کرلیتے ہیں

یہ بھی پڑھیں۔ صحافی کے موبائل فون کا ڈیٹا چوری، ایف آئی اے نے کیس رجسٹر کرلیا

کچھ اسی طرح جعلسازی کا واقعہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی رونماء ہوا ہے، جہاں پر نوسر بازوں نے جعلی دستاویزات بناکر ایک خاتون کے  اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی نقدی غائب کرلی،

ضرور پڑھیں۔ یہ چراغ تلے اندھیرا کیوں ہے؟ پتوکی، پاپڑ فروش کی موت ایک دلخراش واقعہ

پشاور کے پولیس اسٹیشن بھانہ ماڑی میں لنڈی ارباب کی رہائشی خاتون مسمات ( ک) بی بی زوجہ صفدر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان جان علی اور اسکے بھائی سیف نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور اتھارٹی لیٹر بنواکر انکے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے کی نقدی نکلوا کر فرار ہوگئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف نوسر بازی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ
پڑھیں۔ میں کا انجام ۔۔؟

 

ہوشیار، ان دستاویزات کے ، ہوشیار، ان دستاویزات کے ، ہوشیار، ان دستاویزات کے

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے