بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

کشمیر ڈے سے متعلق پوسٹ،شوشل میڈیا پر مہم کے بعد ہنڈائی نے انڈٰٰیا سے معذرت کر لی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

جنوبی کوریا (جے ٹی این پی کے) ہنڈائی نے انڈٰٰیا سے معذرت

ہنڈائی موٹر کمپنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے اس کے ڈسٹری بیوٹر کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ سے بھارتیوں کی دل آزاری پر افسوس ہے۔

ہنڈائی کے پاکستان میں ڈسٹری بیوٹر نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ٹویٹ کی تھی۔

یہ معاملہ پاکستان میں پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے کے ایک دن بعد یعنی اتوار کو شروع ہوا.

ہنڈائی کے پارٹنر نشاط گروپ کی طرف سے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سے پوسٹس کی گئیں جن میں کشمیروں کی جدوجہد اور خود ارادیت کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔

ہنڈائی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب بھارت میں ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہنڈائی کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

بھارتی صارفین کا مطالبہ ہے کہ ہنڈائی سوشل میڈیا پر کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹس پر معافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

سوشل میڈیا مہم کے بعد ہنڈائی انڈیا نے اپنے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس

میں اس کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی کے مطابق ہنڈائی موٹر کمپنی سیاسی یا مذہبی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ واضح طور پر ہنڈائی موٹر کی پالیسی کے خلاف ہے کہ

پاکستان میں ایک نجی ڈسٹری بیوٹرنے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس سے بغیر

اجازت کشمیر سے متعلق پوسٹس کی ہیں۔

جیسے ہی ہمیں اس صورت حال کے بارے میں علم ہوا تو ہم نے ڈسٹری بیوٹر کو

غیرمناسب عمل سے آگاہ کیا۔

ہماری سبسڈری ہنڈائی انڈیا کا پاکستان میں ڈسٹری بیوٹر سے کوئی تعلق نہیں

ہے .

ہم ڈسٹری بیوٹر کے بغیر اجازت غیرکاروباری سوشل میڈیا سرگرمی کی سختی سے

مذمت کرتے ہیں۔

ہنڈائی نے انڈٰٰیا سے معذرت

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے