دھمکی آمیز مبینہ خط ، ہم نے کوئی دھمکی نہی دی، امریکہ
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ہم نے کوئی دھمکی نہی دی
امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف بیرون ملک سے آنے والے ’دھمکی آمیز خط‘ سے متعلق کہا ہے کہ ’ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں‘۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کے جواب میں
ان الزامات کی تردید کی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا تھا
’ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے‘۔
برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی اردو ویب سائٹ کے مطابق اخبار کی جانب سے بھجوائے گئے
سوالنامے کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا بھی ذکر کیا تھا،
جن کے بارے میں پاکستان میں عام تاثر پایا جاتا ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
ہم نے کوئی دھمکی نہی دی