عمران خان ایماندار ، ہم نے حکومت چھوڑی نہ ہی اپوزیشن جوائن کی، پرویزالٰہی
لاہور(جے ٹی این پی کے) ہم نے حکومت چھوڑی نہ اپوزیشن
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے گزشتہ دنوں انٹرویو میں دئیے گئے بیان پر وضاحت دےتے ہوئے کہاہے کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں،
جماعتوں کے اندر مختلف آراءہوتی ہیں، وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے،
ہم نے حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔
پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں،
جماعتوں کے اندر مختلف آراءہوتی ہیں اور فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے.
پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کا حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے،
عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔
عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں