پاکستانتازہ ترین

ہمارے نمبرزپورے ،اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے،عمران خان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ہمارے نمبرزپورے اپوزیشن عدم اعتماد

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پوری ہے، تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں،

اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکاشوق پوراکرکے دیکھ لے اندازہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ،

ملاقات میں کرنیوالوں میں ریاض فتیانہ اور نصراﷲ ریشک شامل تھے،

ملاقات کے دوران ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرگفتگو کی گئی ،

اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے موقف میں کہا ارکان پراعتماد رہیں،سب کچھ ٹھیک ہے،

عمران خان نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے، نمبر گیم پورے ہیں،

اس دوران ارکان نے یقین دہانی کرائی کہیں نہیں جارہے ایسا سوچا بھی نہیں،آپ مطمئن رہیں۔

ارکان نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کی ٹیم کاحصہ ہیں،

جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی وفاداری پر یقین ہے اور پی ٹی آئی کے سب ارکان سے متحدہیں۔

وزیر اعظم نے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں،

اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکاشوق پوراکرکے دیکھ لے اندازہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے پشاور خودکش دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی

دوسری جانب وزیراعظم نے پشاور خودکش دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور واقعہ سے متعلق سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور واقعہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو پشاور دھماکہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا ہے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ہمارے نمبرزپورے اپوزیشن عدم اعتماد

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے