ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا آغاز ، افتتاح ایمل ولی خان نے کیا
پشاور( آئی آر خان ) ہفتہ باچا خان کی تقریبات
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا آغاز باچا خان مرکز میں کر دیا گیا۔
باچا خان کی 34 ویں اور خان عبدالولی خان کی 16 ویں برسی کے مناسبت سے ہفتہ باچا خان کی
تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں باچا خان ٹرسٹ ریسرچ سنٹر کے نئی کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں بلڈڈونیشن کیمپ اور مقامی مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے تھے۔
نامور مصوروں کی پینٹنگز اور کتابوں سمیت دیگر سٹالز بھی تقریب کا حصہ تھے۔
تقریب میں باچا خان سکولز کے طلبا و طالبات کی جانب سے تیار کی گئی مصنوعات کا سٹال
بھی لگایا تھا۔
= پڑھیں = پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز کا عمران خان کو کرارا جواب
ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا آغاز ننگیالے پختون کے سالاروں کی سلامی سے ہوا۔
اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سیکرٹری ثقافت لائق باچا موجود تھے-
سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے بھی شرکت کی-
ترجمان ثمر ہارون بلور، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، سیکرٹری ثقافت خادم حسین، سیکرٹری مالیات مختیار خان، سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈووکیٹ میں شریک ہوئے-
== وقت نے ثابت کردیا پچھلے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی: فضل الرحمان =
ثنا گلزار، اراکان صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک، صلاح الدین خان، فیصل زیب خان، وقار خان نے بھی شرکت کی-
سالاراعظم خدائی خدمتگار تنظیم ڈاکٹر شمس الحق، ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ ریسرچ سنٹر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت بھی تقریب کا حصہ بنے-
میئر مردان حمایت اللہ مایاراور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ہفتہ باچا خان کی تقریبات 26 جنوری تک جاری رہیں گی۔
26 جنوری کو اتمانزئی بائی پاس چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا عظیم الشان اختتامی جلسہ عام ہو گا-
جس سے اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خصوصی خطاب کریں گے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے بنانے کا عندیہ