ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام امتحانات شفاف بنانے کیلئے ورکشاپ

ہزارہ ڈویژن/ نامہ نگارخصوصی

خیبرپختونخوا تعلیم/ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ امتحانات

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایم اے، ایم ایس سی سالانہ امتحان 2022 کے

سلسلے میں سرسید ہال میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں۔

امتحانی مراکز میں ڈیوٹی کیلئے تعینات مختلف کالجز کے سربراہان اور اساتذہ نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

اس ورکشاپ کا مقصد امتحانات کے لئے تعینات عملے کو مذکورہ امتحانات کو مزید شفاف بنانے کے حوالے سے ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی پالیسیوں سے آگاہ کرنا تھا ۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات سید عارف حسین شاہ نے کہا کہ امتحانات کو صاف شفاف اور خامیوں سے پاک

کرنے میں امتحانی عملے کا اہم کردار ہوتا ہے اور ہم اپنے تعلیمی نظام کو جس قدر شفاف اور

بہتر بنائیں گے ہماری تعلیم و تحقیق کے ثمرات معاشرے کو ملیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا امتحانی نظام ایک بہترین اور جدید طرز پہ کام کر رہا ہے.

سید عارف حسین شاہ نے کہا کہ وہ مواد جو ہمارے امتحانی اصولوں کے منافی ہے اس پر کسی قسم

کی رعایت نہیں دی جائے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانی مراکز کو مانیٹر کرنیکے لئے بہترین ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو وقتا فوقتا ان مراکز کا دورہ کریں گی۔

انھوں نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے حوالے سے جاری ایس او پیز امتحانی ہال میں

مختلف جگہوں پر چسپاں کیے جائیں اور امتحانات دینے والے طلبہ کو اس بارے میں اگاہ بھی کیا جائے۔

دستیاب وسائل میں ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سید عارف حسین شاہ

کنٹرولرامتحانات نے کہا کہ الائی کے طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں ایک امتحانی مرکز

قائم کیا گیا ہے جس سے انکی سفری مشکلات کم ہوسکیں گی اور وہ سہولت کیساتھ امتحان دے سکیں گے۔

انھوں نے عملے کو یقین دلایا کہ شعبہ امتحانات اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا ۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: