ہراسیت، ڈراؤ، دھمکاؤ سے پاک ماحول پیدا کرنیکی مہم تیز، خواتین کیلئے بڑی خبر۔۔

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان : ہراسیت، ڈراؤ، دھمکاؤ سے

Imran Rasheed

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسیت
کی جانب سے مختلف تدریسی اداروں میں صنفی
حساسیت اور خواتین کے کام کے مقامات پر
اخلاقیات کے موضوع پر سیمینارز کے انعقاد کے
زریعے آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے، اس
سلسلے میں گزشتہ روز باچا خان ڈگری کالج پشاور
میں صنفی حساسیت اور جائے کار کی اخلاقیات
کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

 

بابا خان ڈگری کالج پشاور میں ہراسمنٹ اور اخلاقیات کے موضوع پر سیمینار

ہمارے معاشرے کی اکثر خواتین کام کرکے خود
سمیت اپنے کنبے کی کفالت اور اپنے خاندان کو
غربت کی گرفت سے نکالنا چاہتی ہیں مگر ایسا
کرنے میں انہیں ایک بڑے چیلنج کا سامنا رہتا ہے
وہ یہ کہ ہراسیت ، بدسلوکی اور ڈراؤ دھمکاؤ یہ
وہ قاتل وجوہات ہیں جو نہ صرف خواتین میں
کچھ کر دکھانے کے حوصلے کا گلا گھونٹ رہی
ہیں بلکہ انہیں غربت کے اندھیروں میں مسلسل
دھکیلے جا رہی ہیں، دوسری جانب معاشرے میں
خرابیوں کی واضح موجودگی کے باعث خواتین
کو گھر سے باہر کام کرنے کی اجازت بھی نہیں
دی جاتی اور بعض جگہ تو خاتون کا محنت
مزدوری کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔

لیکن! اب ایسا نہیں چلے گا۔۔ رباب مہدی

یہ باتیں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد
ہراسیت کی ریجنل کمشنر پشاور رباب مہدی نے
باچا خان ڈگری کالج میں آگاہی مہم سیمینار سے
خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ
خواتین کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے
کوشاں ہے اور بچوں و دیگر خواتین کو یہ یقین
دلاتا ہے کہ کام کی جگہ ہو یا تعلمی ادارہ کئیں بھی
کسی وقت بھی آپکا تحفظ ھماری اولین ذمہ داری
ہے، خواتین کے کام کرنے کی جگہ پر ایسا ماحول
پیدا کیا جارہا ہے جو کہ ہراسیت، بدسلوکی اور
ڈراؤ دھمکاؤ سے پاک ہو اور ایک باوقار طریقے سے
کام کی حق ادائیگی ممکن ہو۔

اختیارات میں اضافہ کام میں بہتری کا سبب

انکا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے نئی
ترمیم کے مطابق ہمارے اختیارات میں اضافہ ہوا ہے
ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ،پراپرٹی رائٹس کا اختیار
حاصل ہونے کیساتھ ساتھ انکوائری کمیٹی بھی
ہمیں جواب دہ ہیں، بچوں کو اگر کسی بات کی
شکایت کرنی ہو تو وہ سب سے پہلے اپنی انکوائری
کمیٹی کے پاس جا کر اپنی شکایات درج کروائیں
اگر اس ضمن میں انہیں کسی مشکلات کا سامنا
ہے تو وہ سیدھے ہمارے پاس خود آئیں یا آن لائن
کمپلینٹ سیل میں اپنی شکایت درج کریں۔

خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں آزادانہ شمولیت کے قابل بنارہے ہیں، ریجنل کمشنر

رباب مہدی نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے ہر سطح پر
ملک کی ترقی میں زیادہ بھرپور طریقے سے حصہ
لینے کی راہیں کھول دی گئیں ہیں، اب مردوں اور
خواتین کے لئے برابر کسی امتیاز کے خوف کے بغیر
ذرائع معاش کمانے کے حق کو آگے بڑھاتے ہوئے
خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں آزادانہ طریقے
سے شامل ہونے کے قابل بنایا جارہا ہے اس موقع پر
ریجنل کمشنر نے سامعین کو آگاہ کیا کہ وہ آگے
آئیں اور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے خود کو
محفوظ محسوس کریں۔

آگاہی مہم میں طالبات بھرپور کردار ادا کریں، سیمینار سے خطاب

ضرور پڑھیں۔ ہراساں کرنیکی شکایت درست ثابت،افغان ریفیوجی کمشنریٹ کے 2افسر بر طرف، 5 لاکھ جرمانہ

 

انکا مزید کہنا تھا کہ ادارہ انہیں کام کی جگہوں پر
ہراسانی سے پاک ماحول کی یقین دہانی کراتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت ساری خواتین اس بات
سے لاعلم ہیں کیونکہ انہیں اداروں کے بارے جان
کاری حاصل نہیں ھم سب کا فرض ہے کہ اس مہم
کو آگے لیکر بڑھیں اور گھر گھر تک یہ بات
پہنچائیں کہ آپ کو کام کی جگہ پر تحفظ فراہم
کرنے کیلئے ادارہ موجود ہے تاکہ ملک و قوم کی
ترقی کیلئے بچیاں بھی بھر چڑھ کر حصہ لیں۔
کمشنر نے تمام طالبات کو FOSPAH میں انٹرن
ہونے اور اس کاروان کو ایک ساتھ جاری رکھنے کی
ترغیب دیتے ہوئے اپنی تقریر ختم کی۔ سیمینار میں
طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اس
کے ساتھ ہی کالج کی پرنسپل در شہوار اور فیکلٹی
ممبران نے بھی شرکت کی۔

دیکھیں۔ رباب مہدی کا "فرنٹیر کالج فار ویمن پشاور” میں سیمینار سے خطاب اور تصویری جھلکیاں

فوسپہ وژن پر روشنی اور پیغام کو عام کرینگے، پرنسپل

اس موقع پر پرنسپل در شہوار نے ریجنل کمشنر کا
شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر میں باور کرایا کہ ان
کا ادارہ طالبات کو ہر طرح سے محفوظ رکھنے کی
کوشش کی راہ پر گامزن ہے اور فوسپہ کے وژن پر
مزید روشنی اور طالبات میں یہ پیغام عام کرنے
میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

یہ بھی پڑھیں۔ فضائیہ ڈگری کالج میں آگاہی سیمینار، مقررین کا خطاب

ہراسیت، ڈراؤ، دھمکاؤ سے

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: