ہالی وڈ سٹار ٹام ہارڈی کا اپنے مداحوں کو ایک اور سرپرائز

لندن : جے ٹی این پی کے نیوز: ہالی وڈ سٹار ٹام ہارڈی

ہالی وڈ سٹار ٹام ہارڈی نے ایک مارشل آرٹ چیمپئن شپ جیت کر مداحوں کو حیران کر دیا، ایکشن فلموں جیسے Venom اور میڈ میکس، فیوری روڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے پہچانے ہالی وڈ سٹار نے یہ بھی بتا دیا وہ کسی سے کم نہیں۔

حال ہی میں 45 سالہ ٹام ہارڈی نے برطانیہ میں ہونے والی برازیلین جو جیسٹو اوپن چیمپئن شپ میں اچانک شرکت کی اور بلیو بیلٹ جیت لی۔

یہ مقابلہ 17 ستمبر کو ہوا تھا، تاہم ٹام ہارڈی نے اب انسٹاگرام پر اس چیمپئن شپ میں شرکت کی وجہ بتائی۔

یہ ایک عالمی فلاحی ادارے کی شعور اجاگر کرنیکی مہم تھی، ہارڈی

انہوں نے کہا اس کی وجہ ایک عالمی غیر منافع بخش ادارے REORG کی شعور اُجاگر کرنے کی مہم تھی۔

یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ ایک فلاحی ادارے کی نمائندگی کی جو لوگوں

کو نشے کی لت سے دور رکھنے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ہالی وڈ سٹار نے بتایا کہ جو جیسٹو سے انہیں اندرونی طور پر مضبوط بننے میں مدد ملی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک مشغلے کے طور پر سادہ تربیت اندرونی مضبوطی اور سکون کا باعث بنتی ہے،

میری زندگی پر کتنے مثبت اثرات مرتب ہوئے، بتا نہیں سکتا، اداکار

میں بتا نہیں سکتا کہ اس سے میری زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔

اداکار اپنے اصل نام ایڈورڈ ہارڈی کے تحت اس مقابلے میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ ٹام ہارڈی ماضی میں منشیات کے استعمال کے باعث مختلف مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل ٹام ہارڈی نے اگست 2022 میں بھی ایک جو جیسٹو مقابلے میں 2 میڈل جیتے تھے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ہالی وڈ سٹار ٹام ہارڈی ، ہالی وڈ سٹار ٹام ہارڈی ،

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: