ہالی ووڈ ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کا زیرِ سمندر7 منٹ سانس روکنے کا ریکارڈ
نیویارک: جےٹی این پی کے نیوز: ہالی ووڈ ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کا
خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے زیر سمندر سات منٹ سے زائد وقت تک سانس روکنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ خوبرو ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کے مطابق انہوں نے اواتار 2 میں ایک منظر کی عکس بندی کے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا۔
جمائمہ گولڈ سمتھ، بالی ووڈ اداکارہ ریچاچڈا کی دھوم
تفصیلات کے مطابق خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ جلد ہی
اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم کے زیادہ تر مناظر سمندر میں فلمائے گئے ہیں، یہی وجہ ہے
کہ کاسٹ میں شامل زیادہ تر اداکاروں کو فلم کی عکسبندی سے پہلے غوطہ خوری کی تربیت لینا پڑی۔
ایک معروف ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کیٹ ونسلیٹ
نے انسٹرکٹر کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے 7
منٹ اور 15 سیکنڈ تک پانی کے اندر سانس روکے رکھا۔ اداکارہ کا
کہنا تھا کہ میں نے 3 ہفتے کی تربیت لی تھی، یہ بہت غور طلب اور
غیر معمولی عمل ہے، آپ کو سیکھنا ہوتا ہے کہ کس طرح جسم میں
آکسیجن برقرار رکھی جائے۔ کیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن
امپوسیبل کی عکسبندی کے لیے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ہالی ووڈ ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کا ، ہالی ووڈ ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کا