ہاشم آملہ نے سابق پاکستانی بولر کو جادوگر بولرقرار دیدیا

ہاشم آملہ محمد آصف جادوگربولر

جوہانسبرگ (جے ٹی این پی کے) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز

کرکٹر ہاشم آملہ نے سابق پاکستانی بولر محمد آصف کو مشکل ترین اور جادوگر

بولر قرار دیدیا۔ہاشم آملہ سے حال ہی میں ایک شو کے دوران کیرئیر کے مشکل

ترین بولر کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے فوراً ہی

محمد آصف کا نام لیا۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ انہیں محمد آصف جیسے خطرناک بولر

کے سامنے سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ ایک تو محمد آصف

کا ایکشن بہت زبردست تھا جسے دیکھنا اچھا لگتا تھا اور دوسرا وہ گیند کے ساتھ

جادوگری کرتے تھے۔انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے کیریئر میں محمد آصف جیسا

مشکل ترین بولر نہیں دیکھا جو مجھے ہر طرح سے ناکامی سے دوچار کرتا تھا

میں ان کی گیند سمجھ نہیں سکتا تھا۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ آصف

کی گیند کا جو میں اندازے لگاتا تھا وہ اس کے برعکس کر کے مجھے مشکل میں

ڈال دیتا تھا۔مایہ ناز بیٹر کا کہنا تھا کہ جب میں پوری طرح آؤٹ سوئنگ کے لیے

تیار ہوتا تو آصف اِن سوئنگ کر کے مجھے بولڈ کرتا۔انہوں نے کہا کہ اگر پچ اور

ہوا میں بولر کے لیے ذرا سی بھی مدد ہوتی تھی تو آصف کو کھیلنا ناممکن ہو جاتا

تھا۔

ہاشم آملہ محمد آصف جادوگربولر

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: