ہاسپانوی 12 بہن بھائیوں کا منفرد عالمی ریکارڈ، گینز بُک میں نام درج
میڈرڈ: جے ٹی این پی کے نیوز: ہاسپانوی 12 بہن بھائیوں کا منفرد
یورپی ملک سپین میں 12 بہن بھائیوں نے 1058 برس کی مجموعی عمر پانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ہسپانوی جزیرے گرین کینیریا کے علاقے مویا میں پرورش پانے والے ہرنینڈیز۔ پیریز بہن بھائیوں کی عمریں 76 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔
پڑھیں : امریکہ میں ایک پہیے والی سائیکل پر 50 کلومیٹر سفر کا ریکارڈ
سات بھائیوں اور پانچ بہنوں پر مشتمل اس خاندان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو
دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم عالمی ریکارڈ توڑیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب جون میں ہونے والی ایک خاندانی بیٹھک کے دوران ایک مذاق سے شروع ہوا۔
پھر ایک اخبار میں آرٹیکل ’’ 12 بہن بھائی جن کی عمر 1000 سال سے زیادہ ہے‘
دیکھنے کے بعد ہم نے معلومات حاصل کیں اور گینیز ورلڈ ریکارڈ تک پہنچے۔
ان بہن بھائیوں میں سب سے بوڑھے جوز ہرنینڈیز-پیریز اس دسمبر میں 98 برس کے ہو جائیں گے۔
جبکہ سب سے چھوڑے بھائی لوئس ہرنینڈیز-پیریز گزشتہ اپریل میں 76 برس کے ہو چکے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ہاسپانوی 12 بہن بھائیوں کا منفرد