پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیمعیشت،کاروبار

ہائٹیرا،جاز پُش ٹُو ٹاک معاہدہ،پاکستان میں بزنس کمیونیکیشن میں انقلاب کا دروازہ کھل گیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: ہائٹیرا،جاز پُش ٹُو ٹاک معاہدہ،پاکستان

مواصلاتی آلات بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی چینی کمپنی ہائٹیرا کمیونیکیشن اور پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز کے درمیان انسٹنٹ پُش ٹو ٹاک اوور سیلولر( پی او سی ) کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا، جس سے پاکستان میں بزنس کمیونیکیشن میں انقلابی تبدیلیاں واقع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ہائٹیرا کمیونیکیشن پیشہ ورانہ مواصلاتی ٹیکنالوجی اور سلوشن فراہم کرنیوالا معروف عالمی ادارہے۔

جس کا پش ٹو ٹاک اوور سیلولر ( پی او سی ) سلوشن، جسے واکی ٹاکی بھی کہا جاتا ہے،

مختلف مقامات پر کام کرنیوالے ورکرز کیلئے فورجی نیٹ ورک پر گروپ کمیونیکیشن کی سہولت ایک جدید سیٹ کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔

یہ کلاوڈ پر مبنی جی ایس ایم ہے، جوتھری اور فورجی نیٹ ورک پر فوری و کم لاگت کیساتھ موثر مواصلات کی سہولت پیش کرتا ہے۔

اس موقع پر جاز کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ اینڈ پروڈکٹس خرم ریاض نے کہا

” ہائٹیرا کیساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں بزنس کمیونیکیشن میں بڑی تبدیلی

لانے کا آغاز ہے، یہ شراکتداری صنعتوں کو فوری، محفوظ و قابل اعتماد مواصلاتی

سلوشن حاصل کرنے کیلئے بااختیار بنائے گی تاکہ صنعتوں کی آپریشنل کارکردگی

بہتر کی جا سکے۔ ہماری فور جی نیٹ ورک کوریج اور ہائٹیرا پی او سی سلوشن کو

بروئے کار لا کر کاروباری اداروں کو جازبز واکی ٹاکی اور جاز سپر فور جی نیٹ

ورک پر ملک بھر میں موجود افرادی قوت سے رابطہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس موقع پر ہائٹیرا پاکستان کے جنرل منیجر کین ڈائی نے کہا کہ پاکستان میں معاشی

ترقی کیلئے اٹھائے اقدامات میں سے ایک تمام شعبہ ہائے زندگی کی ڈیجیٹلائزیشن ہے۔

جس کے سبب لوگوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملا ہے۔ پی او سی

اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ کاروبار میں جہاں تک ہو سکے بہترین

طریقے سے باہمی ربط قائم کئے جائیں اور اسلیے ہم جاز کیساتھ اس شراکتداری کو مزید آگے بڑھانے کیلئے پُر عزم ہیں۔

ہائٹیرا پُش ٹو ٹاک اوور سیلولر ( پی او سی ) سلوشن مختلف ہائٹیرا ہائی ٹاک پلیٹ فارم پر مشتمل ہے،

جس میں PNC360S ، PNC380 ، PNC460 اور MNC360 رگڈ PoC ریڈیوز شامل ہیں۔

جن کے ذریعے جازکے وسیع نیٹ ورک کوریج کیساتھ متنوع صنعتوں جیسا کہ

نقل و حمل، لاجسٹکس، سیکورٹی، توانائی، یوٹیلیٹیز، تعمیر، مہان نوازی اور

مینوفیکچرنگ وغیرہ کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے کمیونیکیشن کی سروس فراہم

کی جا سکتی ہے۔ پی او سی سلوشن کے کچھ فوائد میں اس کی کم لاگت، ملک گیر

پش ٹو ٹاک رسائی، اسٹریٹجک ڈسپیچنگ، درست مقام کا پتہ لگانا، مرکزی گورننس

اور مکمل لاگنگ اور افرادی قوت کی حفاظت میں اضافہ شامل ہیں۔ جاز کے پلیٹ

فارم پر لانچ ہونے کے بعد سے بہت سارے صارفین کی طرف سے اس سلوشن کو

اچھی پذیرائی ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ہائٹیرا،جاز پُش ٹُو ٹاک معاہدہ،پاکستان ، ہائٹیرا،جاز پُش ٹُو ٹاک معاہدہ،پاکستان ، ہائٹیرا،جاز پُش ٹُو ٹاک معاہدہ،پاکستان ، ہائٹیرا،جاز پُش ٹُو ٹاک معاہدہ،پاکستان

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے