ہائرایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی ، وزیراعظم نے احسن اقبال کا فیصلہ رد کردیا

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے نیوز) ہائرایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اعلیٰ تعلیم
( ہائرایجوکیشن کمیشن) کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ یکسر مسترد کر دیا۔ جبکہ
اس کیساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے
ہوئے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں ہرگز کوئی کمی نہیں ہو
گی، بلکہ اسے بتدریج بڑھایا جائیگا۔

وفاقی وزیر نے مالی وسائل کی قلت کو جواز پر کر کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلی تعلیم کے لیے
مختص بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا، جس کو وزیراعظم نے کالعدم قرار دیدیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مالی وسائل کی قلت کو جواز بنا کر احسن اقبال نے
یونیورسٹیوں کا بجٹ کم کردیا تھا، جس پر صوبوں اور یونیورسٹیز کی انتظامیہ نے
شدید تحفظات ظاہر کیے تھے۔

ایچ ای سی کو (ن) لیگ کے سابق دور کی طرز پر فعال بنانے کا حکم

حکومتی ذرائع کے مطابق جب وزیراعظم کے پاس معاملہ پہنچا تو انہوں نے اعلی
تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کمی کا فیصلہ منسوخ کر تے ہوئے وزارت خزانہ
اور وزارت منصوبہ بندی کو حکم دیا ہے کہ فنڈز میں کسی بھی صورت کٹوتی نہ
کی جائے۔ ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات جاری کیں کہ ہائر ایجوکیشن
کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، ہائر ایجوکیشن
کمیشن کے بجٹ میں گذشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر
ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے۔

اساتذہ اور طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، شہباز شریف

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی
بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اور اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے
ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مزہد کہا کہ ہائر ایجوکیشن
کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، اساتذہ اور طالب علموں کو ہر
ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ہائرایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی ، ہائرایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: