گھوٹکی ،دہشت گردی، ہلاک ملزموں کے متعلق ہوشربا انکشافات

گھوٹکی (جے ٹی این پی کے) گھوٹکی دہشت گردی ہلاک ملزم

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب پولیس کارروائی کے دوران مبینہ طور پر خود کو دھماکے سے

اڑانے والے ملزمان میں سے ایک قانون کا طالب علم اوردوسرا ملیشیا پلٹ تھا۔

 

تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والا ایک ملزم امام الدین پتافی خیرپور میرس کے دینی مدرسے میں

طالبعلم رہا، ملزم کے والد مقامی ہائی اسکول میں عربی ٹیچر ہے۔

 

تفتیشی ذرائع کے مطابق، امام الدین پتافی خیر پور کی شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا

سال دوئم طالبعلم تھا، اس کی ایک بہن کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کر رہی ہے، امام دین 25 دسمبر کو اسی کے پاس کراچی آیا اور 3 دن رہ کر واپس چلا گیا تھا۔

 

تفتیشی ذرائع کے مطابق دوسرا ہلاک ملزم عبدالحمید عرف بلال سال 2019 میں ملائیشیا سے وطن واپس آیا،

وطن واپسی پر عبدالحمید کچھ دن رحیم یار خان میں اپنے گاؤں ظاہر پیر قیام کرکے فیملی کے ہمراہ افغانستان چلا

گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافی کے قتل کا نوٹس، سخت احکامات جاری

تفتیشی ذرائع کے مطابق عبدالحمید ملک اسحاق گروپ سے منسلک رہا، دونوں ملزمان کے بارے میں

رپورٹ ہیں کہ وہ بلوچستان کے شرپسند گروپوں سے جڑے ہوئے تھے، ہلاک ہونے والے عبدالحمید عرف

بلال کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

 

ملزم سال 2006 سے تھانہ ظاہر پیر اور 2011 کے مقدمے میں اْچ شریف پولیس کو مطلوب تھا، محکمہ

داخلہ پنجاب کی جانب سے ملزم کا نام 2014 میں فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھاتاہم فورتھ شیڈول میں

نام شامل ہونے سے پہلے ہی ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

 

دوسری جانب ہلاک ہونے والے ملزم امام دین کے اسکول ٹیچر والد نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے بیٹے

کو بے گناہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امام دین کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا، ان کے خلاف

آج تک کسی تھانے میں کوئی رپورٹ درج نہیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں لانگھو روڑ پر چند روز قبل 2 مبینہ دہشت

گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔

 

ایس ایس پی گھوٹکی اظہر مغل کے مطابق، تعاقب کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور پولیس پر

دستی بم سے حملہ کیا لیکن گھیرے میں آنے اور گولیاں ختم ہونے پر انہوں نے خود کو دھماکے سے اْڑا لیا

تھا۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

گھوٹکی دہشت گردی ہلاک ملزم

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: