بین الاقوامیتازہ ترین

گھریلو ملازمہ کے بانی ’’ایمازون‘‘ پرانتہائی شرمناک الزامات

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک (جے ٹی این پی کے) گھریلو ملازمہ کے بانی ایمازون پر
دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کوطلاق کے بحران اور بڑی کمپنی ایمیزون کی قیادت سے دستبردار ہونے کے بعدایک شرمناک سکینڈل کا سامنا ہے ،
ان کی سابقہ گھریلو ملازمہ نے اپنے مالک کیخلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ اور دیگر کارکن امریکی ٹائیکون کے گھر میں کام کرنے کے دوران غیر محفوظ حالات سے دوچار ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرسڈیز ویڈا، بیزوس کی مرکزی گھریلو ملازمہ جسے ستمبر 2019 میں کوآرڈینیٹرکے طور پر مقرر کیا گیا تھا نے سیٹل کی ایک عدالت میں بیزوس کیخلاف مقدمہ دائر کیاہے۔


روزانہ بغیر وقفہ 14سے زائد گھنٹے کام کرتی تھی ، ملازمہ


خاتون نے دعوی کیا کہ اس کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا اور وہ روزانہ 14 گھنٹے سے زیادہ بغیر کسی وقفے کے کام کرتی رہتی تھی۔
اس نے بتایا اسے باہر نکلنے اور ٹوائلٹ استعمال کرنے کیلئے ایک سے زیادہ بار کھڑکی کا استعمال کرنا پڑا،
جس کی وجہ سے اسے دوسرے ورکرز کیساتھ انفیکشن ہو گیا جب وہ زیادہ دیر تک باتھ روم

استعمال کرنے سے قاصر رہے۔
اس نے شکایت کی کہ صفائی کرنیوالوں کے کھانے کیلئے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی

نوکرانیوں کیلئے بریک روم ، بلکہ وہ کپڑے دھونے والے کمرے میں بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔


عملے پر صفائی کے وقفوں کے علاوہ گھرمیں داخلہ ممنوع تھا


خاتون نے کہا عملے کو صرف صفائی کے وقفوں کے علاوہ گھر میں داخل ہونے سے منع کیا گیا تھا۔
بعض صورتوں میں کارکن لانڈری کے کمرے سے باہر نہیں نکل پاتے تھے کیونکہ اس

کا واحد دروازہ بیزوس کی رہائش گاہ کی طرف کھلتا تھا۔
بہت سوں کو اکثر لانڈری کے کمرے کی کھڑکی سے باہر نکلنے پر مجبور کیا جاتا تھا

جہاں سے وہ یوٹیلیٹی روم میں نیچے کی طرف جاتے تھے۔

گھریلو ملازمہ کے بانی ایمازون پر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے