گوگل کا بڑا اقدام، میٹ ایپ میں مزید وسعت پیدا کر دی
نیویارک: جے ٹی این پی کے نیوز: گوگل کا بڑا اقدام، میٹ ایپ
دنیا بھر میں کرونا وائرس کووڈ ۔ 19 کی وباء کے دوران مجازی میٹنگ اور آن لائن تعلیم ایک اہم ترین ضرورت بن کر سامنے آئی۔ جہاں بہت ساری ایپس متعارف ہوئیں وہیں ان میں نت نئی جدتیں بھی پیدا کی گئیں۔ اب گوگل نے اپنی مشہور ایپ میٹ میں مجازی بیک گراونڈ پیش کر دیا ہے جو 360 درجے پر دکھائی دیتا ہے۔
فیس بک و انسٹاگرام صارفین پر فیس عائد، واٹس ایپ نے پیدا کی مزید آسانی
تفصیلات کے مطابق لوگ چاہتے ہیں کہ گفتگو کے دوران کوئی ان
کے گھر میں بکھری اشیا نہ دیکھے اور اسی لئے ویڈیو کانفرنسنگ
میں ورچول بیک گراونڈ کی ضرورت پیش آئی ہے۔ گوگل میٹ نے
اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے یہ سہولت پیش کی ہے جو فون
کے اندرونی جائرواسکوپ کی بدولت بیک گراونڈ بدلتا ہے اور یوں
ورچول میٹنگ میں ایک نئے اور عرصے سے متقاضی فیچر سامنے
آیا ہے۔ فی الحال بہت زیادہ بیک گراونڈ موجود نہیں لیکن شاید ان میں
مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت ایک مندر نما عمارت اور ساحل کو
شامل کیا جا سکتا ہے۔ جیسےجیسے آپ فون گھماتے ہیں پس منظر بدلتا
رہتا ہے اور سامنے والے کو یوں لگتا ہے کہ وہ ایک لائیو بیک گراونڈ
میں موجود ہے۔ تاہم گوگل کا مقصد یہ تھا کہ پس منظر ہر طرح سے گھر
سے الگ ہو۔ اس سے قبل گوگل نے میٹ میں ویڈیو کانفرنس میں ایموجی
اور دیگر ردِ عمل بھی متعارف کرائے تھے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
گوگل کا بڑا اقدام، میٹ ایپ