گوشوارے جمع نہ کرانے پر150ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

گوشوارے جمع نہ کرانے رکنیت معطل

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر

150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، جن میں 3 سینیٹرز ، 36 اراکین

قومی اسمبلی، 69 اراکین پنجاب اسمبلی، 14 اراکین سندھ اسمبلی، 21 خیبرپختونخواہ اسمبلی اور

بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن اراکین کی رکنیت معطل کی

گئی ہے ان میں مسلم لیگ ن کے مصدق ملک سمیت 3 سینیٹرز، وفاقی وزراء فواد چوہدری، نور الحق

قادری، حماد اظہر، شفقت محمود، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزراء مملکت فرخ حبیب اور شبیر

علی قریشی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے جن اراکین کی رکنیت معطل کی ان میں سابق وزیراعظم راجا

پرویز اشرف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، فردوس شمیم نقوی، علی گوہر

خان، صداقت عباسی، راجا ریاض، خالد مقبول صدیقی، یار محمد رند، میر سکندر علی، سردار اویس

احمد خان لغاری، سمیع اﷲ چوہدری، سلمان نعیم اور سبطین خان نیازی بھی شامل ہیں۔لیکشن کمیشن

نے سینیٹ کے 3 ارکان کی رکنیت بھی معطل کردی ہے، جن میں مصدق ملک، سکندر مینڈھرو اور

پرنس احمد عمر زئی شامل ہیں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رکنیت معطل ہونے والے اراکین اسمبلی

کاروائی اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔تمام ارکان اسمبلی ، سینیٹرز کیلئے

خروری ہے کہ وہ ہر سال 15جنوری تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن کے پاس جمع

کرائیں.

گوشوارے جمع نہ کرانے رکنیت معطل

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: