گورنمنٹ کالج پشاور انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کے چمپئن بن گئے
سپورٹس نیوز/ گورنمنٹ کالج پشاور انٹر
انٹرکالجزکرکٹ ٹورنامنٹ کےفائنل میچ میں گورنمنٹ کالج پشاورکے کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔
کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے ڈائریکٹوریٹ آف ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کھیلے جانیوالے انٹرکالجزکرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں
گورنمنٹ کالج چارسدہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورزمیں
148 رنز بنائے ،
چارسدہ کے اوپنر عارف نے 40 رنز بنائے، اور سلمان اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسکےجواب میں
گورنمنٹ کالج پشاور کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان ہرپورا کیا۔
گورنمنٹ کالج پشاورنے دفاعی چمپئن گورنمنٹ کالج چارسدہ سے ٹرافی چھین لی۔
گورنمنٹ کالج پشاور کی جانب سے نصیب نے شاندار 44 اور ثاقب نے 40 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں
کلیدی رول پلے کیا۔ سلمان اقبال کومین آف دی میچ قرار دیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ارشد حسین ڈی ڈی سپورٹس تھے۔جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔
انٹرکالجزکرکٹ ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج وڈپگہ نےتیسری پوزیشن حاصل کی ۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
گورنمنٹ کالج پشاور انٹر