گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج نافذ نہ کرنے کی وجہ بتا دی
پشاور:عمران رشید خان: گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں، اس لئے صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ٹیلی فونک رابطےمیں کہی، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے مابیں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔
حاجی غلام علی 39 ویں گورنرخیبر پختونخوا
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلی
پنجاب کو گورنر ہاوس آنے کی دعوت دی اور ساتھ ہی شکوہ
بھی کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مبارک تک نہیں
دی۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ کوشش کروں
گا موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتری کی طرف لے کرجائوں۔
گورنر کے پی سے وی سی جامعہ پشاور کی ملاقات
دریں اثنا وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس
نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات کی اور
جامعہ پشاور کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں جبکہ جامعہ
سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، گورنر کو تعلیم کے
معیار کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ پشاور کی پیشرفت، تعلیمی و
انتظامی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر نے وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی جامعہ پشاور کی ترقی
کیلئے دن دگنی کاوشوں کو سراہا اور جامعہ پشاور سے متعلق
کسی بھی قسم کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، گورنر
نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کو جامعہ پشاور
اور نیشنل یونیورسٹی تاجکستان کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کو نہایت سراہتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں ، گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں