گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر ریلی

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا

Imran Rasheed

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے

دارالحکومت پشاور میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت گورنر شاہ فرمان اور

وزیراعلیٰ محمود خان نے کی-

= یہ بھی پڑھیں = یوم یکجہتی کشمیر، حق خودارادیت کشمیریوں کا حق کے نعرے

یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں صوبائی کابینہ کے اراکان انور زیب ، محمد علی سیف ،

عارف احمد زئی ، ظہور شاکر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش ، انسپیکٹر جنرل

پولیس آف کے پی کے محمد جاہ انصاری اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاؤہ

دیگر تنظیموں کے سربراہان ، کارکنوں ، اساتذہ ، طلبہ سمیت دیگر طبقائے کاروبار

سے منسلک عوامی حلقوں کی کثیر تعداد نے شریک کی-

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر کشمیری عوام

پر مسلسل انسانیت کو شرما دینے والے مظالم کی شدید مذمت ، بھارت کیخلاف اور

کشمیری مظلوموں کے حق میں نعرے درج تھے-

عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کی ذمہ داری پوری کرے، شاہ فرمان

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان

کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے

مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے مکمل یک جہتی کا اظہا ر کرتے ہیں-

ریلی کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو آج سے دہائیوں قبل بھارت کے غیر قانونی زیر

قبضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے اور انہیں حق خود ارادیت دلانے کی ذمہ 

اری پوری کرنے کیلئے آزادی و انسانی حقوق کیلئے دنیا بھر کے ممالک پر پابندیاں لگانے

میں نہ ہچکچانے والی عالمی طاقتوں کا مسئلہ کشمیر کے فوری اور منصفانہ حل کیلئے

ضمیر جھنجھوڑنا ہے-

جو انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں کشمیری عوام کیساتھ کیے ہیں

جو کئی عشرے گزرنے کے باوجود پورے نہیں ہوئے-

ریلی کا مقصد بھارت کو بے نقاب کرنا ہے، شرکاء

اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق

دینے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنا کیا وعدہ ایفا

اور ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد قابض بھارتی سرکار کو

بھی ان کے ظلم و جبر کی یاد دلانا ہے جو وہ گزشتہ کئی سالوں سے معصوم کشمیری

عوام پر ڈھا رہی ہے، اور کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی میں مصروف ہے۔

دنیا کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لے،

انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس

جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کشمیر میں

بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدگی سے نوٹس لے، خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل

سے وابستہ ہے اس کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن ہی نہیں۔

حکومت عالمی فورمز پر بھرپور آواز اٹھا رہی ہے، محمود خان

گورنر اور وزیراعلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور

مظلوم عوام کے حق خود ارادیت کی نہ صرف مکمل حمایت کرتی ہے بلکہ اس ضمن

میں عالمی فورمز پر بھر آواز بھی اٹھا رہی ہے-

کشمیری عوام کیلئے وزیراعظم کا بے مثال اقدام

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، جس انداز میں کشمیر کا

مقدمہ اٹھایا ، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی- پاکستان کی حکومت اور عوام

کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستانی

عوام آزادی کی جدو جہد میں کشمیری عوام کیساتھ تھے ، ہیں اور آزادی کے حصول تک

ان کے ساتھ رہیں گے-

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ،
جتن انتظامیہ

گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا ، گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا ، گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا

مقبوضہ کشمیرمیں قائداعظم ،عمران خان،آرمی چیف کے پوسٹر چسپاں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: