گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘ مصوری و خطاطی کے مقابلے
حافظ آباد: گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘



گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام ” پُرامن پاکستان ” کے عنوان پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات کے درمیان مصوری اور خطاطی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن بھر سے 150 سے زائد سرکاری و نجی سکولز و کالجز کے طلبہ نے حصہ لیا۔ خطاطی کے مقابلوں میں شایان جمیل نے پہلی، علینہ شبیر نے دوسری اور ایمن تسکین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح مصوری کے مقابلوں میں مس حریم نے پہلی، نازش احسان نے دوسری اور خدیجہ نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طلبا و طالبات کے مابین مصوری و خطاطی کے مقابلوں کا احوال، تصویری جھلکیاں



تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس میڈم شمسہ گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر
محمدعرفان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منور حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد علی و انٹرنل آڈیٹر
شفیق بٹ نے شر کت کی، مقابلہ کیلی گرافی کے ججز کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل
ویلفیئر مس شمائلہ افتخار، محمد اشرف ہیرا اور صائم کامی جب کہ مصوری کے ججز کے
فرائض فرح دیبہ، محسن عتیق اور شاہ بانو نے انجام دیئے۔
خطاطی فنون لطیفہ کا سب سے حسین فن، مقررین
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن حطاطی فنون لطیفہ میں سب سے حسین،
دلفریب اور عجیب و غریب فن ہے، جس کے آگے مصور اپنا موئے قلم، شہنشاہ اپنا تاج خسروی
فنکار اپنا خوننابہ اور امیر و کبیر اپنا خزانہ نکال کر رکھ دیتا ہے، یہ فن فن مصوری کو شرماتا
ہے۔ مقررین نے کہا کہ امن کا تصور کسی بھی معاشرے میں تشدد کی غیر موجودگی یا پھر صحت
مند مثبت بین الاقوامی یا بین الانسانی تعلقات سے تعبیر کیا جاتا ہے، اس کیفیت میں معاشرے کے
تمام افراد کو سماجی، معاشی، مساوات اور سیاسی حقوق و تحفظ سے حاصل ہوتے ہیں اور بین
الاقوامی تعلقات میں امن کا دور اختلافات یا جنگ کی صورتحال کی غیر موجودگی سے تعبیر ہے۔
پڑھیں : پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کی موسیقی کانفرنس کا لمحہ بہ لمحہ احوال
انہوں نے مزید کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں ایک طالبعلم میں ٹائم مینجمنٹ اور سٹریٹس مینجمنٹ
کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں، جس سے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے اور
غیر نصابی سرگرمیاں طالبعلموں کے ٹیلنٹ نکھارنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں اور ان کی اندر
چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بھی جلا بحشتی ہیں، اس کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے
والے طلباء و طالبات نصابی سرگرمیوں میں بھی بہتر نتائج دیتے ہیں۔
مقابلوں میں اول، دوم اور سوئم آنیوالے ہونہار طلبہ کو نقد انعامات دیئے گئے
خطاطی کے مقابلوں میں شایان جمیل نے پہلی، علینہ شبیر نے دوسری اور ایمن تسکین نے تیسری
پوزیشن حاصل کی، جبکہ مصوری کے مقابلوں میں مس حریم نے پہلی، نازش احسان نے دوسری اور
خدیجہ نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار
طالبعلموں کو 30، 30 ہزار، دوئم پوزیشن حاصل کرنے والے کو بالترتیب 25، 25 ہزار اور سوئم
پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طالبعلموں کو 20،20 ہزار روپے کے کیش انعامات دیئے گئے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘ ، گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘ ، گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘ , گوجرانوالہ کے طلبہ میں ’’پُرامن پاکستان‘‘
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)
پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )