امریکہبین الاقوامیتازہ ترینتعلیم

گن وائلنس سے بچاو، امریکی سکولوں میں بُلٹ پروف کمرے متعارف

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: گن وائلنس سے بچاو، امریکی سکولوں

امریکہ کے تعلیمی اداروں میں آئے روز فائرنگ کے واقعات نے جہاں امریکیوں سمیت کئی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں اس کا حل ڈھونڈنے کیلئے جاری کوششوں کے نتیجے میں امریکہ ریاست الامابا میں ایک سکول میں بلٹ پروف کمرے بنا دئیے گئے ہیں۔

دو کلاس رومز کی تعمیر پر ساٹھ ہزار ڈالر خرچہ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاباما کے ایک ایلیمنٹری

سکول نے اپنے طلبہ کو فائرنگ سے بچانے کے لیے بلٹ پروف اور

محفوظ کمرے متعارف کرائے ہیں۔ ابتدائی طور پر سکول کے 2 کلاس

رومز میں 60 ہزار ڈالر خرچ کر کے بلٹ پروف کمرے بنائے گئے ہیں۔

بلٹ پروف کمرے کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ عام حالات میں یہ دیوار

کے ساتھ لگا وائٹ بورڈ دکھائی دے گا تاہم ہنگامی یا خراب موسمی حالات

کے دوران یہ 10 سیکنڈز کے اندر بہت ہی آسانی کے ساتھ بلٹ پروف اور

حفاظتی کمرے میں تبدیل ہو جائے گا۔ فروری 2018 میں فلوریڈا کے ہائی

سکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اس طرح کے حفاظتی اقدامات کی

گونج سنائی دی تھی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کئی فائرنگ کے واقعات

میں طلبہ اور اساتذہ سمیت متعدد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

گن وائلنس سے بچاو، امریکی سکولوں

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے