تازہ تریندلچسپ و عجیب

گنیزبک نے 7 سالہ وکٹری برنکر کو اوپرا گلوکارہ قرار دیدیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پٹس برگ(جے ٹی این پی کے نیوز) گنیزبک نے 7 سالہ وکٹری برنکر

پیدائشی طور پر گلوکاری کے فن سے آگاہ بچی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے
دنیا کی کم عمر ترین اوپرا گلوکارہ کی سند دی ہے۔ وکٹری برنکر کی عمر ابھی
دس برس ہے لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے سات برس کی عمر میں
ہی کم عمر ترین اوپرا ہاؤس گلوکارہ قرار دیا ہے۔

اتنی کم عمر میں اتنی پختہ و بہترین آواز نہیں سُنی، ماہرین

2019ء میں انہوں نے 8 کم سن گلوکاروں کے ساتھ پٹس برگ کے پبلک تھیئٹر میں
اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ سننے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ دس برس کی عمر میں
اتنی پختہ اور بہترین آواز انہوں نے نہیں سنی تھی۔ وکٹری نے بتایا کہ ان کی والدہ
کے مطابق وہ بہت جلدی بولنا سیکھ گئی تھیں۔ پھر انہوں نے دو سے ڈھائی سال میں
پہلا گانا بھی گا لیا تھا۔ اب دس برس کی عمر میں وہ تین مختلف انداز سے سات مختلف
زبانوں میں گانا گاسکتی ہیں۔ ان میں اوپرا کی گائیکی بھی شامل ہے جو بہت ہی مشکل
اندازِ گلوکاری بھی ہے۔

4 برس کی عمر میں وہ گائیکی کا مظاہرہ کرنے لگی تھیں، والدین

اوپرا گلوکاری میں گلے کے اتارچڑھاؤ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ امریکہ گوٹ ٹیلنٹ
نامی پروگرام میں وہ گولڈن بزر کے درجے تک پہنچ چکی تھیں جو وکٹری کی زندگی کا
ایک یادگار لمحہ بھی تھا۔ تین سے چار برس کی عمر میں سی ڈی پر گانے سننے کے بعد
انہیں یاد رہنے لگے اور وہ ہر پلیٹ فارم پر اپنی گائیکی کا مظاہرہ کرنے لگی تھیں۔ وکٹری
کے والدین نے اسے گود لیا تھا اور وہ جانتے تھے یہ بچی اور اس کی آواز خداداد تحفے
سے کم نہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

گنیزبک نے 7 سالہ وکٹری برنکر ، گنیزبک نے 7 سالہ وکٹری برنکر

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے