گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کا سرائیکی زبان کا پہلا مجلہ ” گومل رنگ“ جاری
پشاور:عمران رشید خان: گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کا سرائیکی
گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے تحت سرائیکی زبان کا پہلا مجلہ ” گومل رنگ “ منظر عام پر آ گیا۔
مجلے میں ڈاکٹر گل عباس اعوان، مرید عباس عارف، طارق اسماعیل احمد،
الطاف خان ڈاہر، ظہور دھریجہ، شہزاد اسد خان لغاری، رانا محبوب اختر،
ڈاکٹر جاوید حسان اور سید مختار علی شاہ کی تحقیقی، تخلیقی ، علمی و ادبی تحریریں شامل کی گئی ہیں۔
گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا، مس افشیں کا احمد فراز کو خراج عقیدت
گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاءالدین نے اپنے ایک بیان میں
کہا کہ گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے تحت مختلف زبانوں
کے 17 رسالے شائع ہو رہے ہیں جن میں مذکورہ رسالے کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
کیونکہ سرائیکی زبان بہت بڑے ادبی ورثے کی مالک ہے، اس میں دینی ادب، شاعری، لسانیات ،
افسانہ، ڈرامہ ،خاکہ ،انشائیہ ، لوک ادب، فریدیات ، مشاعرے اور صحافت کے حوالے سے بیش بہا خزانہ موجود ہے،
اس زبان کا علمی و ادبی ذخیرہ صدیوں پر محیط ہے۔
گندھارا ہندکو بورڈ زبانوں کی ترویج و ترقی اور تحفظ کے مشن کو جاری رکھے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ” گومل رنگ “ مجلے کو گندھارا ہندکو بورڈ کی ویب سائیٹ سے بھی
باآسانی ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ کے بینر تلے
ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی اور اس کی ثقافت کے حوالے سے 2 کامیاب سرائیکی کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے۔
سلیم سیف اللہ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب ملتوی
دوسری طرف سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان کی آج بروز ہفتہ پشاور پی سی ہوٹل
میں منعقدہ کتاب کی رونمائی کی تقریب ملتوی کردی گئی۔
سیف اللہ برادران کے خصوصی نمائندے ملک ریاض احمد ایڈووکیٹ نے
میڈیا کو بتایا کہ سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان کی یاد داشتوں پر
مبنی کتاب ” زندگی تیرا شکریہ ” کی تقریب رونمائی آج بروز ہفتہ پی
سی ہوٹل پشاور میں منعقد ہونی تھی۔ تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بناء
پر آج بروز ہفتہ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب ملتوی کردی گئی۔
سلیم سیف اللہ خان کی جانب سے اچانک تقریب کے التوا کی وجہ سے
ہونے والی کسی بھی تکلیف پر افسوس ہے۔ تقریب ملتوی کرنے پر مہمانان
گرامی سے معذرت چاہتے ہیں اور بہت جلد ایونٹ کی دوبارہ نئی تاریخ سے
تمام مہمان گرامی کو آگاہ کردی جائے گا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کا سرائیکی ، گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کا سرائیکی ، گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کا سرائیکی