گندگی پھیلانے والوں سے بڑا ڈھیٹ ہوں، وسیم اکرم نے پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

گندگی پھیلانے والوں سے بڑا ڈھیٹ

کراچی (جے ٹی این پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کے

ساحل کی صفائی کے لیے ایک ہفتے کی مہم شروع کی گئی ہے، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں

تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ساحل پر سیر کے لیے آتے

ہیں ، یہاں بہت گندگی ہوتی ہے، لوگوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں ،

لیکن صفائی کا خاص خیال رکھیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے

آنے والے لوگ اس کو اپنا ساحل سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ پلاسٹک کے بیگ میں ڈال

کر اپنے ساتھ لے جائیں ، یہاں مت پھینکیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے

جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہو، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا

ڈھیٹ ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔ٹوئٹر

پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو

صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی

رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف

ہو گا۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کوڑے دان کے باہر

پھینکے گئے کچرے کو کوڑے دان کے اندر ڈالنے کا کہا۔

گندگی پھیلانے والوں سے بڑا ڈھیٹ

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: