پنجاب کابینہ کی گندم قیمت 2200 روپے من مقرر کرنیکی سفارش

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) گندم قیمت 2200 روپے من مقرر

پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کردی.

تاہم وفاقی وزرا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمت پر اختلاف کردیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں،

پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے،

یہ بھی پڑھیں : ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جس پر اہم ترین وفاقی وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزرا نے مؤقف اختیار کیا کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی،

اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس

کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی،

وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے،

اور وزیراعظم مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: