پاکستانتازہ ترین

گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ بند

پشاور (جے ٹی این پی کے) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ

گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، موجودہ برفباری کی

صورتحال کے پیش نظر تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محمود خان نے

گلیات میں برفباری کی صورت حال کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا

کہ گلیات کی صورتحال پر خصوصی نظر ہے، گلیات میں سیاحوں سے متعلق

کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ

مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں میں موجود سیاحوں کو ہوٹلوں اور قیام

گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ محمود خان نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار

صورتحال سے نمٹنے کے لئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور متعلقہ

ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

راستوں کی صورتحال سے متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں راستوں کی صورتحال سے

متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا، انفارمیشن سسٹم کے ذریعے عوام کی

خوشیوں کو غموں میں تبدیل ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مری اور متصل علاقوں میں اموات پر

گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مری میں بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں

انکے انخلا کیلئے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے، انخلا کے آپریشن میں ڈاکٹرز،

نرسز کی مدد بھی چاہئے تاکہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ مل سکے، اﷲ تعالی پھنسے

ہوئے لوگوں کو محفوظ فرمائے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں موسمی اثرات

اور راستوں کی صورتحال سے متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے

مزید کہا کہ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے عوام کی خوشیوں کو غموں میں تبدیل

ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ بند

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے