پاکستانتازہ ترینکشمیر،گلگت بلتستان

گلگت ،سکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

گلگت (جے ٹی این پی کے) گلگت سکردو گانچھے زلزلے کے جھٹکے

گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں بتایا گیاکہ گلگت شہر اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے کے

باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں و کاروباری مراکز سے باہر آگئی.

اور انہوں نے کھلی جگہوں کا رخ کیا۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے استور اور اسکردو سمیت گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گانچھے، شگر اور چلاس سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں بھی

زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے تحت زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے.

اور ملوپہ کے مقام پر گلگت اسکردو روڈ بند ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطاق تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے.

تاہم متعلقہ ادارے درست صورتحال جاننے کی تگ و دو کر رہے ہیں اور امدادی اداروں کو چوکنا بھی کردیا گیا ہے۔

گلگت سکردو گانچھے زلزلے کے جھٹکے

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے