گلوکار و موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (جے ٹی این پی کے)گلوکار و موسیقار بپی لہری

گلوکار و موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقل کر گئے۔
بپی لہری ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جو کہ 15 فروری کی شب چل بسے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بپی لہری پچھلے ایک ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اور انھیں 14 فروری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

لیکن 15 فروری کو حالت بگڑنے پر انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
بپی لہری کا اصل آ لو کیش لہری تھا۔ وہ 1952 میں مغربی بنگال میں پیدا ہوئے۔

بپی لہری کو ڈسکو ڈانسر اور شرابی کی موسیقی مرتب کرنے سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

وہ اپنے مخصوص انداز گلے میں سونے کی چین اور گلاسز سے پہچانے جاتے تھے۔

پاکستانی اور انڈین فنکاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: