گلوکارسجاد علی کا مزاحیہ گانا ”لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے“ کی دھوم

لاہور(جے ٹی این پی کے) گلوکارسجاد علی کا مزاحیہ گانا

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پرمزاحیہ گانا کیا گایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،

اور اس کی دھوم مچ گئی ، جسے دیکھو اس کی زبان پر اسی گانے کے بول ہیں۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارسجاد علی نے اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاندار د ±ھن پر موسیقی کا بہترین استعمال کیا۔
گلوکار کا تخلیق کردہ گانا یوں تو چند بول پر منحصر ہے لیکن میوزک کےساتھ یہ مداحوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ

سجاد علی کے گانے کے بول پنجابی میں کچھ یوں ہیں، ‘لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے،

لائٹ آندی اے تے کدی لائٹ جاندی اے’۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجاد علی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی

جس میں وہ اپنی ٹیم کےساتھ سٹوڈیو میں موجود ہیں،
گلوکار کے ہمراہ ویڈیو میں گٹار بجاتے موسیقار احسن پرویز مہدی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

جبکہ ان کے ہمراہ گانے میں گلوکار نعمان جاوید اور خوبی علی بھی شامل ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانا کافی پسند کیا جا رہا ہے۔وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں

بڑی تعداد میں لوگوں نے اس گانے کو مکمل کرکے ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے

جبکہ کچھ صارفین نے اسے لوڈ شیڈنگ اینتھم قرار دےدیا ہے۔

گلوکارسجاد علی کا مزاحیہ گانا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: