گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ ملنا، پاکستان کیلئے اعزاز، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد

لاہور(جے ٹی این پی کے) گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ ملنا پاکستان

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو اٹلی کے شہر روم میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ بچوں کے استحصا ل کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی گئی خدمات کے صلے میں نوازا گیا۔

پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے بچوں کے استحصال سے بچائو اوران کے حقوق کے تحفظ پر کام کرنے پر صرف 10 افراد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتو ن اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے کام کا موقع دیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا۔

یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے اور پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،

گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ ملا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تمام بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں

کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔

بچوں کے استحصال سے بچا اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے .

اور اس ذمہ داری کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دوں گی۔

گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ ملنا پاکستان

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: