پوڈ کاسٹتازہ ترینملٹی میڈیا،ویڈیوز

گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا، مس افشیں کا احمد فراز کو خراج عقیدت

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

میرے بچپن کے دن سنیئے مس افشن حسن کی زبانی
Miss Afsheen Hassan

گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا

ملک کے نامور ترقی پسند شاعر، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈز اور ہلال پاکستان کے حامل ممتاز ماہر تعلیم و شعر نگار احمد فراز کی برسی جمعر ات کو منائی گئی۔

احمد فراز 12جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد شعر و شاعری کا آغاز کر دیا۔

مرحوم کی برسی کے موقع پر جہاں ان کے پرستاروں نے مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا

وہیں ـ ـ ـ ـ ـ ـ جتن اردو نیوز سروس سے وابستہ شہر قائد کی معروف پوڈ کاسٹر مس افشیں حسن نے

احمد فراز کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا، اُمید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ تو آیئے سنتے ہیں

قارئین:۔۔۔۔ حاضر خدمت ہے ان کی ایک بہت ہی پیاری غزل

گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا ۔۔۔۔ مدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا

دل کا دُکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں ۔۔۔۔ اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود ۔۔۔۔ آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول ۔۔۔۔۔ شاخ سے بڑھ کر کفِ دل دار پر اچھا لگا

کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے ۔۔۔۔۔ تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں اُستواری کے مگر ۔۔۔۔۔ کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں ۔۔۔۔۔ اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔ ۔۔۔۔ تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا

قارئین: مس افشیں حسن کا یہ پوڈ کاسٹ بھی سنیئے اور سر دُھنیئے

( == میرے بچپن کے دن ==)

وہ مختلف یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ماہر تعلیم کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

احمد فراز اردو، فارسی، پنجابی سمیت دیگر زبانوں پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔

عظیم شاعر احمد فراز کو ھم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے ، پڑھنے کیلئے فوٹو پر کلک کریں شکریہ

احمد فراز مختلف سرکاری و اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ عمرکے آخری ایام میں وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے۔

احمد فراز نے ہزاروں نظمیں اور درجنوں مجموعہ کلام بھی تحریر کئے۔

احمد فراز کڈنی فیلیور کے باعث 25 اگست 2008 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا. گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا. گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا.

سنیئے :۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔جتن نیوز اردو سے وابستہ مس افشیں حسن کے دیگر پوڈ کاسٹ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے