گرل فرینڈ کا سفاک بھارتی قاتل لڑکیوں کا رسیانکلا، مزید ہوشرباء انکشافات
نئی دہلی(جے ٹی این پی کے) گرل فرینڈ کا سفاک بھارتی قاتل
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرل فرینڈ شردھا کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنیوالے ملزم آفتاب پونا والا کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ ئے ہیں کہ وہ ان دنوں بھی مختلف خواتین سے ملاقاتیں کرتا رہا جب مقتولہ شردھا کی لاش کے ٹکڑے اس کے فریج میں پڑے تھے۔
نئی دہلی پولیس کے مطابق ملزم آفتاب پونا والا نے شردھا کو قتل کرنے کے بعد اسی ڈیٹنگ ایپ پر دیگر خواتین سے دوستیاں کیں، جس کے ذریعے آفتاب کی شردھا سے ملاقات ہوئی تھی۔
مقتولہ کے ٹکڑوں کی فریج میں موجودگی کے دوران دیگر خواتین سے ملاقاتیں
شردھا کے قتل کے بعد ڈیٹنگ ایپ پر آفتاب نے ایک خاتون ڈاکٹر سے دوستی کی،
اسے اپنے فلیٹ پر بلایا،
اس ملاقات کے موقع پر گھر کے فریج میں شردھا کی لاش کے ٹکڑے موجود تھے۔
آفتاب پونا والا پر مئی میں اپنی دوست شردھا کو تلخ کلامی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے،
جرم چھپانے کیلئے آفتاب نے لاش کے 35ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے اور
ایک ایک کر کے 18دنوں میں شہر کے مختلف مقامات پر پھینکے۔
اس دوران پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا جس نے اپنی ہندو شناخت چھپا
کر خود کو مسلمان بتایا،جبکہ آفتاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا بندہ جب غصے
میں ہو تو 35کیا 36 ٹکڑے بھی کر سکتا ہے۔
خود کو راشد خان بتانے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا،
دوران تفتیش پتہ چلا کہ اس کا اصل نام وکاس کمار ہے اور وہ قتل کی حمایت اور خود کو مسلمان ظاہر کر کے نفرت کو فروغ دینا چاہتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کر رہا ہے، ملزم نے لاش کے ٹکڑے پھینکنے کے مقامات کے نقشے بھی پولیس کو فراہم کیے ہیں۔
گرل فرینڈ کا سفاک بھارتی قاتل
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق