برطانیہ،یورپبین الاقوامیتازہ ترین

یوکرین’ فوجی نے گرل فرینڈ کو چیک پوسٹ پرشادی کی پیشکش کردی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کیف (جے ٹی این پی کے) گرل فرینڈ چیک پوسٹ شادی پیشکش

جنگ زدہ ملک یوکرین میں فوجی نے چیک پوسٹ پر ہی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی.

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یوکرین میں روسی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں.

اور افراتفری کے باعث شہری اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں،

یوکرین کے ایک فوجی کی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے.

جس نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ یوکرین کے فوجیوں کا گروپ ایک کار کو چیک پوسٹ پر روک کر اس کی تلاشی لے رہے ہیں،

کار میں سوار تمام افراد باہر نکل کر منہ گاڑی کے شیشوں کی طرف کرکے ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہیں۔

تلاشی کے دوران، ایک فوجی اہلکار اپنی گرل فرینڈ کے پیچھے گھٹنوں کے بل جْھک کر بیٹھ جاتا ہے،

اْس کے ہاتھ میں انگوٹھی ہوتی ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں پھول ہوتے ہیں جو فوجی اہلکار نے چْھپائے ہوتے ہیں۔

فوجی اہلکار کی گرل فرینڈ، جب پیچھے مْڑ کر دیکھتی ہے تو وہ اپنے بوائے فرینڈ کو گھٹنوں کے بل بیٹھے دیکھ کر خوشی سے جھوم اْٹھتی ہے۔

گرل فرینڈ کو دیکھتے ہی فوجی اہلکار، اْسے پروپوز کرنے کے لیے انگوٹھی پہناتا ہے اور پھر پھول دیتا ہے۔

دوسری جانب چیک پوسٹ پر موجود دیگر فوجی اہلکار، اس منظر کی ویڈیو بناتے نظر آئے۔

گرل فرینڈ چیک پوسٹ شادی پیشکش

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے