گرفتاری کے بعد پارٹی کیسے چلے گی، کپتان نے بتا دیا، دیکھیئے ویڈیو

اسلام آباد: گرفتاری کے بعد پارٹی کیسے چلے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنا دی ہے جو پارٹی سے متعلق فیصلے کریگی۔ عمران خان نے کہا میرے خلاف 94 کیسز درج ہیں، میری تمام کیسز میں ضمانت ہو چکی ہے، ضمانت کے باوجود اس وقت مجھے گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا میری زندگی کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے بعد آنیوالے ردعمل سے فکر مند ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ بہت سخت ردعمل آئیگا اور یہ پورے پاکستان میں ہو گا۔ یہ جو سب کر رہے ہیں ان کو حالات کا ادراک نہیں۔ عمران خان نے کہا بدقسمتی سے ان کے ذہن میں ہے کہ مجھے گرفتار کریں یا قتل کر دیں۔

عمران خان سے سردار الیاس تنویر کی اہم ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس

خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات

کی، ملاقات میں سردار الیاس تنویر نے چیئرمین عمران خان کو آزاد کشمیر

میں ضلعی حکومتوں، جاری منصوبوں ویمن ایمپاورمنٹ، یوتھ پروگرام اور

سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کے بارے میں تفصیلی

طور پر آگاہ کیا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی جمہوریت و سیاست پر یقین رکھتی

ہے کوئی بھی سیاسی مذاکراتی عمل ہو تو پی ٹی آئی کو اس کا حصہ بننا چاہیے،

انتخابات ناگزیر ہیں، ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے ڈالر بلند

ترین سطح پر ہے، معیشت کو ہنگامی طور پرسنبھالنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ملاقات میں وزرا آزاد کشمیر حکومت چوہدری مقبول، حافظ حامد رضا، اکمل

سرگالہ، علی شان سونی، چوہدری اکبر ابراہیم، پارلیمانی سیکریٹری جاوید بٹ،

معاون خصوصی راجہ سبیل، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی

اور عمر شہزاد بھی شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان

مجموعی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

گرفتاری کے بعد پارٹی کیسے چلے , گرفتاری کے بعد پارٹی کیسے چلے

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: