گرجی گنڈیری

گرجی گنڈیری
گرجی بادلوں کی گرج والا نہیں بلکہ گرجا گھر والا گرجی تھا۔ گٍرجی گنڑیریاں بیچتا تھا۔

کبھی چوری چکاری بے ایمانی کی طرف راغب نہیں ہوا تھا۔ بلا زن تھا اسلیے کوئی خوف ڈر نہ تھا۔

پرانے شناس اسے کٹی گنڈیری کہتے اور وہ خوش ہوتا تھا۔

اس وقت حالات خراب تھے۔ ضلعی پولیس نے ایک رسہ گیری قتل کی واردات کا مجرم پکڑ لیا تھا۔ پرچہ کٹ چکا تھا۔

ملزم کے اگلے روز شناخت ریمانڈ ہونے تھے لیکن دس لاکھ میں ڈیل طے ہو گئی۔

اصل مجرم رات بارہ بجے گھر آ گیا تھا اور پولیس باہر سڑکوں پر۔

انہیں سترہ اٹھارہ کا آوارہ میلا نوجوان چاہیے تھا۔ مل نہیں رہا تھا۔ سامنے سے گرجی کٹی گنڈیری چلا آ رہا تھا۔

پڑھیں : درسی صاحب اور چاچا چن پردیسی

رات کے اڑھائی ہو چکے تھے۔ پولیس کو مرغا پسند آ گیا تھا۔ گاڑی میں ریڑھی سمیت پھینکا اور نکل گئے۔

گٍرجی کٹی گنڈیری نے 14 برس قتل کے جرم میں قید کاٹی۔

پھر باہر آتے ہی جیل سے جو کمایا تھا، پہاڑوں کے دیس سے گولیوں کے چھٹے لگانے والی بندوق خرید لی اور پھر دھڑا دھڑ پولیس والے ایک ساتھ مرنے لگے۔

گرجی کی بہت دہشت تھی۔ اس کے سر کی بھاری قمیت لگ چکی تھی، ایک روز پٹرول پمپ پر کھڑا تھا۔ وہاں ایلیٹ فورس کے جوان موجود تھے۔

گرجی کٹی گنڈیری نے موقع دیکھتے ہوئے پورے برسٹ کا چھٹا لگایا سبھی مارے گئے۔

ایک جوان واش روم سے آرہا تھا اس نے گرجی کٹی گنڈیری کو پیچھے سے ہی گولیاں ماریں اور گرجی کٹی گنڑیری دوسری مرتبہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

ایلیٹ جوان کو گرجی کے سر کی قیمت کا بھاری معاوضہ ملا۔

دوستو! سمجھ تو گئے ہی ہوں گے۔ شاد رہیں، ملتے ہیں بریک کے بعد ایک ایسی ہی اچھوتی تحریر کیساتھ ۔

Dr Introduction jtnpk
https://jtnonline.com/?s=909

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

گرجی گنڈیری ، گرجی گنڈیری

= پڑھیں = ذرا میری بھی سنو عنوان کے تحت مزید اہم اور معلوماتی خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: