گجرات مسلم کش فسادات کی فلم بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی جھلک
سڈنی: گجرات مسلم کش فسادات کی فلم
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی پارلیمنٹ میں 2002 کے گجرات مسلم کش فسادات کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کر کے جہاں ہندو توا وزیر اعظم کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ مار ا گیا، وہیں سڈنی میں ان کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی 23 تا 24 مئی آسٹریلیا کے دورے بھی تھے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بھی لگائے۔
پڑھیں : سرینگر میں جی20 سمٹ کا بھارتی اقدام عالمی براردی کا امتحان
کے ایم سی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روز قبل آسٹریلیا کے دورے پر تھے۔
انہوں نے سڈنی میں اپنے ہم منصب انتھونی البانسے ( Anthony Albanese ) کیساتھ دو طرفہ
معاملات پر بات چیت کی، عین اس وقت جب دونوں وزرائے اعظم ملاقات کررہے تھے، بی بی سی
کی دستاویزی فلم آسٹریلوی پارلیمنٹ میں دکھائی جا رہی تھی۔ گو نریندر مودی کا آسٹریلیا میں بظاہر
زبردست خیز مقدم کیا گیا لیکن دوسری طرف گجرات مسلم کش فسادات کے حوالے سے دستاویزی
فلم پارلیمنٹ میں دکھا کر ہندو توا وزیر اعظم کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ بھی مارا گیا۔ فلم کی
نمائش کا اہتمام ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے کیا تھا۔ فلم کی
نمائش کے بعد ایک پینل مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر جارڈن اسٹیل جان، سینیٹر دیوڈ
شوبرج، سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی بیٹی آکاشی بھٹ اور ساﺅتھ ایشین سالیڈریٹی گروپ
کی ڈاکٹر کلپنا ولسن نے حصہ لیا۔
مودی کو بیگناہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کا ضرور حساب دینا ہو گا، مظاہرین
سینیٹر دیوڈ شوبرج نے اس موقع پر کہا کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم اس چیز کی ایک ہلکی سی
جھلک ہے جس کا بھارتیوں کو انتظامیہ کی طرف سے سامنا ہے۔ بی بی سی نے اپنی فلم 2002 کے
گجرات مسلم کش فسادات کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دیا ہے، جبکہ بی جے پی حکومت نے فلم
پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی کے حالیہ دورہ آسٹریلیا
کے دوران سڈنی میں ان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نریندر مودی کے
خلاف شدید نعرے لگائے، اور کہا کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں
کو ہراساں کرنے کیساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ہم مسلمانوں کیخلاف مودی کے جرائم کو
کبھی نہیں بھولیں گے، ہم ان بہنوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جن کی گلیوں میں عصمت دری
کی گئی تھی، ان بچوں کو نہیں بھولیں گے جنہیں ماﺅں کے پیٹ سے نکال کر آگ میں پھینک دیا گیا،
گجرات کے ان عمر رسیدہ مسلمانوں کو نہیں بھولیں گے جنہیں مودی کے لوگوں نے زندہ جلا دیا تھا۔
مظاہرین نے کہا مودی کو بیگناہ مسلمانوں کیخلاف اپنے جرائم کا ایک روز ضرور حساب دینا پڑیگا۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم کا نوٹس لیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
گجرات مسلم کش فسادات کی فلم ، گجرات مسلم کش فسادات کی فلم ، گجرات مسلم کش فسادات کی فلم
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں