تازہ ترینمعیشت،کاروبار

نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن ، ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور (جے ٹی این پی کے) گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں اضافہ

نئی گاڑیوں کی خریداری پر رجسٹریشن کیساتھ ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا.

ایک ہزار سی سی تک ایک لاکھ ، بڑی گاڑیوں پر 2 سے 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی بلیک میں فروخت اور اون کے خاتمے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا.

بکنگ کے بغیر خریدی گئی گاڑی پہلے شوروم یا انویسٹر کے نام پر رجسٹرڈ ہوتی ہے جسے وہ اون لے کر خریدار کے نام ٹرانسفر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیوروکریسی کاروبار میں بڑی رکاوٹ ہے ،آئی ایم ایف

اس رجحان کے خاتمے کیلئے نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے بعد فوری ٹرانسفر پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد بڑھایا گیا ہے۔

1ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 50ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ کردیا گیا ہے۔

ایک ہزار سے 2ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 1لاکھ سے بڑھا کر2لاکھ کردیا گیا۔

2ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس2 لاکھ کی بجائے4 لاکھ روپے دینا ہو گا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹیکس کا بوجھ خریدار پر ہی پڑیگا،پہلے ڈیلراون

سے کماتا تھا، اب وہی پیسہ حکومت اپنی جیب میں ڈالے گی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے