تازہ ترینخیبر پختونخواسائنس و ٹیکنالوجی

کے پی کے میں رات کو آسمان پر نظر آنیوالے روشن قافلے کا معمہ حل

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: کے پی کے میں رات کو

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور ہمسایہ ملک افغانستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے رات کے وقت آسمان پر دکھائی دینے والے روشنی کے تیز رفتار کارواں کی پراسرار لمبی قطار کا معمہ حل ہو گیا، جس کی وجہ سے کئی روز سے روزانہ رات کے وقت تیز رفتار روش کارواں دیکھنے سے تجسس، ورطہ حیرت اور خوف میں مبتلا عوام کی جان میں جان آ گئی ہے۔

پڑھیں : چاند پر رہائش کی حکمت عملی، مریخ کا گلوبل امیج میپ جاری

چین کی ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ سپیس ایکس نامی امریکی کمپنی ( SpaceX ) نے کیلیفورنیا

میں11 مئی 2023 کو اپنے 51 سٹیلاٹئس خلا میں چھوڑے ہیں جو زمین سے تقریباً ساڑھے پانچ

سو کلو میٹر کی دوری پر خلا میں زمین کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام سٹارلنک

( Starlink ) ہے اور اس کے تحت مستقبل قریب میں 42 ہزار سے زائد سیٹلائٹ چھوڑے جانے

ہیں تاکہ زمین کے ہر خطے پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جا سکے، جبکہ یہ سیٹلائٹس سورج

کی روشنی کے ان کے لمبے لمبے سولر پینلز پر پڑنے سے روشن نظر آتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے

سٹیلائٹس خلا میں چکر کاٹ رہے ہیں۔ آسمان پر دکھائی دینے والے یہ سٹلائٹس رات کے وقت ایک

دوسرے کے آگے پیچھے ایک سیدھی قطار میں تیزی کیساتھ سفرکرتے ہوئے خلا میں دلکش اور

نظارہ پیش کرتے ہیں۔

پڑھیں : بچوں پر بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، فرانس میں بل منظور

صوبہ خیبر پختونخوا میں آسمان پر دکھائی دینی والی روشنی کی پراسرار قطار سات روز قبل سب

سے پہلے ضلع کرک اور ضلع بنوں کی حدود میں مختلف علاقوں میں دکھائی دی، جبکہ گزشتہ شب

روشنی کی یہ طویل قطار کوہاٹ، درہ آدم خیل، قبائلی ضلع خیبر اور دیگر علاقوں میں دکھائی دی

گئی جس پر لوگ حیران و پریشان ہو گئے اور طرح طرح کی چہ میگوئیاں کرتے رہے۔ جب کہ

افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں بھی کئی علاقوں میں روشنیوں کے اس قافلے کو

دیکھا گیا ہے جہاں مقامی افراد نے ان کو دیکھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا، تاہم حقیقت سامنے

آنے پر انہوں نے سکھ کا سانس لیا اور شعبہ سائنس میں روز بروز ہونے والی ترقی کو سراہتے

ہوئے کہا کاش یہ بنی نوح انسان کی فلاح بہبود کیلئے استعمال کی جاتی تو دنیا میں کوئی انسان

کسی بھی نوعیت کی محرومی کا شکار نہ ہوتا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کے پی کے میں رات کو , کے پی کے میں رات کو , کے پی کے میں رات کو , کے پی کے میں رات کو

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے