پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواکالمز،بلاگز، فیچرز

کے پی کے حکومت امامیہ جرگہ بیٹھک ایک سوال..؟

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پاکستان/خیبرپختونخوا : تجزیے، کالمز، فیچرز، بلاگز کے پی کے حکومت

4 مارچ بروز جمعہ وطن عزیز پاکستان میں ایک جانب چوبیس سال بعد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کا اسٹیج سجا ہوا تھا، تماشائی اس پہلے روز کے کھیل سے لطف اندوز ہورہے تھے،تو دوسری طرف۔۔

کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور۔۔۔

انسانیت دشمنوں نے خونی کھیل کھیلتے ہوئے پھولوں کے شہر کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا، بزدلوں نے اس دفعہ معصوم نمازیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جو جمعے کے روز اپنے رب کے حضور سر بسجود تھے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سانحہ میں اب تک 67 افراد شہید اور لگ بھگ دو سو نمازی زخمی ہوئے۔

گزشتہ جمعرات شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماؤں، مدرسہ عارف الحسینی کے سرپرست ودیگر علماء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے چند اور مطالبات سمیت سانحہ مسجد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

پڑھیں۔ لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کیلئے معاوضوں کی فی کس رقم 30 لاکھ

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ روز امامیہ جرگہ کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایم کے پی سے امامیہ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی بعد میں انہوں نے شہداء کے ورثاء کیلئے خصوصی معاوضے کی رقم میں 10 لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا جبکہ شہداء کے ورثاء کی مدد، زخمیوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی سمیت سرکاری ملازمین شہداء کی فیملیز کا سرکاری رہائش گاہ میں مستقل قیام اور انکے بچوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سوال یہ ہے۔۔۔

کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور امامیہ جرگہ کے مابین ہونے والی اس اہم ترین ملاقات میں سانحہ کوچہ رسالدار کی جوڈیشل انکوائری پر بھی بات ہوئی یا نہیں ؟،

کیونکہ پریس کانفرنس میں سی ایم کے معاون جناب بیرسٹر محمد علی سیف نے اس ضمن میں کوئی ذکر کیا نہ امامیہ جرگہ کی جانب سے کوئی تذکرہ سُننے میں آیا ،

میرے خیال میں اگر اس اندوہناک سانحہ جس نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا کی جوڈیشل انکوائری بھی حکومت کرائے تو کئی ایک ایسے پہلو جو تاحال مخفی ہیں ،ان پر سے پردہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

جس سے مستقبل میں ایسے سانحات کا تدارک کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں اتحاد و اسلامی بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے ،

امید کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا حکومت سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کی از خود جوڈیشل انکوائری کا حکم صادر فرما کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنے میں کسی بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگی۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

کے پی کے حکومت

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے