کے پی، نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن لازمی مضمون قرار

اہم خبر/ کے پی، نویں سے بارہویں جماعت

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم کو لازمی مضمون قرار دےدیا ۔
اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

آئندہ برس بورڈ امتحانات میں مطالعہ قرآن کریم کو شامل کرنے کا حکم

جبکہ آئندہ برس 2023میں میٹرک اور ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ بورڈ امتحانات میں 75نمبروں کا پرچہ لینے کے احکامات جاری کردیے گئے، جس سے میٹرک و انٹر کے کل نمبر 1100سے بڑھ کر 1225ہوگئے۔
مطالعہ قرآن کریم کے لازمی پرچے کے شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5ہو گئی۔

تعلیمی بورڈز نے بھی سفارشات طلب کر لیں

دوسری طرف تعلیمی بورڈز نے بھی 2023کے سالانہ میٹرک و انٹر کے امتحانات میں 75نمبروں کا پرچہ امتحان میں شامل کرنے کےلئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔
اس کےساتھ ساتھ محکمہ تعلیم نے بھی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کالجز میں قرآن کریم کی پڑھائی کا سلسلہ شروع کرنے کی غرض سے سفار شات بھجوا دی ہیں۔

اقلیتوں کےلئے بھی ایتھیکس پر مبنی لازمی مضمون تیار کر لیا گیا

خیبر پختونخوا میں پرائمری سے آٹھویں جماعت تک مطالعہ قران پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس دوران پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی کہ

اسے لازمی مضمون کے طورپر پڑھایا جائے اور باقاعدہ بچوں سے امتحان بھی لیا جائے

جس پر پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں احکامات جاری کیے تھے۔
اسی طرح حکومت نے اقلیتوں کےلئے ایتھیکس پر مبنی لازمی مضمون بھی تیار کر لیاہے

جو اقلیتی برادری کے بچوں کےلئے نویں سے بارہویں جماعت تک لازمی مضمون تصور ہو گا۔

ہمارے خیبر پختونخوا کے بیورو چیف سے رابطے کیلئے وٹس ایپ بٹن کا استعمال کریں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: