کے پی ضمنی بلدیاتی الیکشن ، پشاور میں زبیر علی ، ڈی آئی خان میں عمر امین کامیاب

پشاور ( بیورو رپورٹ ) کے پی ضمنی بلدیاتی الیکشن

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کے غیر
حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سٹی میئر پشاور کی نشست پر جے
یو آئی کے زبیر علی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دیدی، جبکہ ڈی
آئی خان میں پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈہ پور بھاری اکثریت سے سٹی میئر
ڈیرہ اسماعیل خان منتخب ہو گئے- پشاور میں ری پولنگ میں زبیر علی 6
پولنگ سٹیشنوں سے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مزید 1030 ووٹ
حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔

 

گزشتہ الیکشن میں زبیر علی نے 62 ہزار 388 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ
ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 50 ہزار 6 سو 59 ووٹ حاصل
کئے تھے، ری الیکشن کے دوران زبیر علی نے برتری حاصل کی اور ان کے
ووٹوں کی تعداد 63 ہزار 418 ہو گئی جبکہ رضوان بنگش 7 سو 36 ووٹ
حاصل کر کے کل 51 ہزار 395 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

ڈیرہ اسماعیل خان کی سٹی میئر شپ کیلئے پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈہ یور،
جمعیت علماء اسلام کے محمد کفیل احمد جبکہ پی پی پی کے امیدوار فیصل
کریم خان کنڈی میں مقابلہ ہوا ، غیر سرکاری ، غیر حمتی نتائج کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور 24 ہزار سے زائد ووٹوں
کی لیڈ کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی (ف) کے ایم کفیل ووٹ
حاصل کرنے میں دوسرے اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم خان کنڈی تیسرے
نمبر پر رہے-

 

تحصیل کونسل بانڈہ داؤد شاہ کی چیئرمین کی سیٹ تحریک انصاف کے نام
رہی، 4 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ
کے مطابق پی ٹی آئی کے عنایت اللہ خٹک 1256 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے،
جے یو آئی (ف) کے خالد خٹک 826 ووٹ لے سکے، عنایت اللہ خٹک کے
ووٹوں کی تعداد 14 ہزار 534 ہو گئی، جبکہ جے یو آئی (ف) کے خالد خٹک
کے ووٹوں کی تعداد 12 ہزار 956 ہو گئی۔

 

چیئرمین تحصیل کونسل باڑہ کی سیٹ جے یو آئی (ف) نے جیت لی، 5 پولنگ
سٹیشنز پر ری پولنگ کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد
امیدوارعبدالرزاق آفریدی 985 ووٹ لے سکے، جے یو آئی (ف) کے مفتی
محمد کفیل 535 ووٹ حاصل کر سکے اورکل 8 ہزار 75 ووٹ لے کر کامیاب
ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالرزاق آفریدی 7 ہزار 719 ووٹ لے سکے۔

 

کرک تحصیل کے 14 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کے غیر حتمی اور غیر
سرکاری نتائج کے مطابق میں پی ٹی آئی کے عظمت خٹک 3578 ووٹ لے
کر کامیاب ہوئے، اے این پی کے عبدالرحمان نے 2460 ووٹ لیے، عظمت
خٹک نے 150 پولنگ سٹیشنز پر 20 ہزار 22 ووٹ لیے، اے این پی کے
عبدالرحمان کو 16 ہزار 219 ووٹ پڑے۔

 

ضلع باجوڑ کی تحصیل کونسل خار میں 188 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل
ہو گئے جس کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سید بادشاہ غیر حتمی اور
غیر سرکاری نتیجہ میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے 18 ہزار 732 ووٹ حاصل
کئے، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید نے 18 ہزار 38 ووٹ لیے۔

 

کوہاٹ کی تحصیل چیئرمین درہ آدم خیل غیرحتمی نتیجہ اور غیر سرکاری نتیجہ
کے مطابق آزاد امیدوار شاہد بلال 2279 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزادامیدوار
ابرار محمد آفریدی نے 1089 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان سے مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

قبل ازیں پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں،
لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر پانچ سو
سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے
زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کا حق حاصل تھا-

 

الیکشن کے دوران بعض علاقوں سے دنگا فساد کی رپورٹس بھی ملیں۔ تحصیل
کرک میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسز کو آگ لگا دی
گئی۔ ذرائع کے مطابق برقع پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ
باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے
کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی، سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے
میں محصور ہو گئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال
کر حالات کو قابو کیا۔

 

دوسری جانب لنڈی کوتل میں ری پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد شام گئے
تک موصول شدہ چند پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے
مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے چار خواتین پولنگ سٹیشنوں پر
پاکستان تحریک اصلاحات کے امیدوار شاہ خالد شینواری نے 458 ووٹ حاصل
کر کے ان پولنگ اسٹیشنز پر لیڈ حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدوار سید عالم شلمانی
نے 71، جے یو آئی کے مفتی سمیع اللہ نے 43 ،آزاد امیدوار کلیم اللہ شینواری نے
16 ووٹ حاصل کئے ہیں،

 

مردان میں 2 ویلج کونسلوں کی دوسیٹوں پر ری پولنگ کا عمل پر امن طور پر
مکمل ہو گیا دونوں سیٹوں پر حکمران جماعت کو شکست کا سامنا رہا ، کوٹ
اسماعیل زئی کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر
چیئرمین منتخب ہو گئے، گوجرگڑھی کی کسان سیٹ تحریک لبیک نے جیت لی۔
کے پی الیکشن

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: