کے ٹو پر پورٹرحسن کی موت، انکوائری مکمل، نارویجن خاتون کوہ پیما کا ذکر غائب
اسلام آباد: کے ٹو پر پورٹرحسن کی موت، کے ٹو پر پورٹرحسن کی موت،
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’’کے ٹو‘‘ کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہونیوالے پورٹر محمد حسن کی موت کی انکوائری مکمل ہو گئی، جسے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے صوبائی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق شدید سردی میں دیر تک لٹکے رہنا، ناکافی وردی اور برفانی طوفان پورٹر کی موت کا سبب بنی۔ تاہم رپورٹ میں نارویجن خاتون کوہ پیما کا ذکر تک نہیں۔
یاد رہے کے ٹو مہم جوئی کے دوران پورٹر محمد حسن جب بوٹل نک کی بلندی پر آخری
سانسیں لے رہے تھے تب کئی کوہ پیما ان کے دم توڑتے جسم کے اوپر سے گزر کر پہاڑ سر کرنے گئے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی۔
ضلع شگر کے نواحی گائوں تسر سے تعلق رکھنے والے پورٹر محمد حسن دنیا کی دوسری
بلند چوٹی کی مہم جوئی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں نارویجن خاتون کوہ پیما کا ذکر تک نہیں،
خاتون کوہ پیما پر مرتے ہوئے پورٹر کی مدد کی بجائے سمٹ پر جانے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق شدید سردی میں دیر تک لٹکے رہنا، ناکافی وردی اور برفانی طوفان پورٹر کی موت کا سبب بنی۔
غیر ملکی کوہ پیما مسٹر گیبریل ٹارسو نے پورٹر محمد حسن کو بچانے کی پوری کوشش کی۔
رپورٹ میں گیبریل ٹارسو کو تعریفی سند دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
کوہ پیمائی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم اور جاں بحق پورٹر کا نام انشورنس
لسٹ میں شامل نہ کرنے پر ٹور آپریٹر پر پابندی عائد کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔
27 جولائی کو پورٹر محمد حسن کے ٹو مہم جوئی کے دوران بوٹل نیک پر جاں بحق ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ محمد حسن کو زخمی حالت میں پہاڑ سے لٹکتا چھوڑ کر آگے بڑھنے والے کوہ پیماوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،
جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واقعے کی ڈرون فوٹیج میں دیکھا گیا کہ صرف ایک شخص نے محمد حسن کو بچانے کی کوشش کی تھی
لیکن دنیا کی تیز ترین کوہ پیما کرسٹین سمیت سب اسے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے تھے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
کے ٹو پر پورٹر حسن کی موت، ، کے ٹو پر پورٹر حسن کی موت، ، کے ٹو پر پورٹر حسن کی موت،
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)